Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / دینی مدارس میں عنقریب این سی ای آر ٹی نصاب

دینی مدارس میں عنقریب این سی ای آر ٹی نصاب

لکھنؤ 30اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کی حکومت جلد ہی مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں نصاب میں شامل کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ دیش شرما نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ اب مدارس میں این سی ای آرٹی کی کتابوں سے طلبہ کو تعلیم دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسوں میں جدید موضوعات کے ساتھ ساتھ طلبہ کو سائنس اور ریاضی کا مطالعہ لازمی ہوگا۔مسٹر شرما نے کہا کہ مدرسوں میں ریاضی اور سائنس کی تعلیم کو لازمی کئے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ حکومت کی منظوری ملنے کے بعد مدرسہ بورڈ میں این سی آر آر ٹی کی کتابیں شامل کر دی جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ 2000 سرکاری مدارس میں این سی ای آرٹی کی کتابوں سے تعلیم دی جائیں گی۔ انہوں بتایا کہ حکومت نے مدرسوں میں کورس کو بہتر بنانے کے لئے ایک 40 رکنی کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی نے حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق، حکومت مدارس میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مدارس میں اردو، انگریزی، ریاضی، سائنس اور سوشل سائنس کو لازمی کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندی اور انگریزی کے علاوہ، مدارس میں دیگر مضامین کی تمام کتابیں اردو میں ہوں گی، جن میں ریاضی اور سائنس بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تقریباً 1700 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ منظورشدہ مدارس اور پرائمری اسکولوں میں جدید تعلیم فراہم کرنے کے لئے حکومت نے 394 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT