Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / دینی مدارس پر یوم جمہوریہ تقاریب کے انعقاد اور ان کی ویڈیو گرافی کا لزوم ، قاصر رہنے پر کارروائی کی دھمکی:حکومت یوپی

دینی مدارس پر یوم جمہوریہ تقاریب کے انعقاد اور ان کی ویڈیو گرافی کا لزوم ، قاصر رہنے پر کارروائی کی دھمکی:حکومت یوپی

لکھنؤ ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت یو پی نے تمام دینی مدارس کو یوم جمہوریہ تقاریب کے انعقاد اور ان کی ویڈیو گرافی کا حکم دیا ہے ۔ قاصر رہنے پر ان کو کارروائی کی ریاستی وزارت اقلیتی بہبود کے وزیر لکشمی نارائن چودھری نے کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔ کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے تاہم اس حکم پر اعتراض کیا ہے اور کہا کہ یہ حکم صرف دینی مدارس کیلئے ہے یا ریاست کے تمام اسکولس کیلئے اگر یہ صرف دینی مدارس کیلئے ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہماری وفاداری پر شک کیا جارہا ہے ۔ ایودھیا مقدمہ میں سوامی کی دخل اندازی کی درخواست پر بھی سخت اعتراض کیا گیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT