Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دینی مدارس کومختص رقومات میں غبن

دینی مدارس کومختص رقومات میں غبن

سابق سرواسکھشا ابھیان پراجکٹ ڈائرکٹر سے پوچھ تاچھ
حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) دینی مدارس کو مختص کی گئی رقومات کے غبن کیس کے سلسلہ میں سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) عہدیداروں نے سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) سے پوچھ تاچھ کی۔ مسٹر ایم سومی ریڈی جو سال 2015 ء میں حیدرآباد کے ڈی ای او تھے اور سروا سکھشا ابھیان کے پراجکٹ ڈائرکٹر کے عہدہ پر بھی فائز تھے۔ ودیا والینٹرس کے نام پر کروڑہا روپئے ہڑپ لینے کے کیس میں سی سی ایس کی وائٹ کالر ٹیم نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور سابق میں محکمہ اسکولی تعلیم سے وابستہ دو عہدیداروں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کے کلیدی ملزم محمد زبیر کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا اور بعدازاں اسے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی تھی۔ مسٹر ایم سومی ریڈی کے دور میں مدرسوں کے لئے مختص کی گئی سروا سکھشیا ابھیان کی رقم کے غبن اور دیگر بدعنوانیوں سے متعلق الزامات کے پیش نظر سی سی ایس عہدیداروں نے ان سے تین گھنٹے طویل پوچھ تاچھ کی۔ انسپکٹر بی رویندرا ریڈی نے سابقہ ڈی ای او سے پوچھ تاچھ کئے جانے کی بات کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں انھیں سی سی ایس طلب کیا گیا تھا اور اُن کا بیان قلمبند کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈسمبر 2016 ء میں مدرسہ علی العلوم کے ناظم و ودیا والینٹر سیدہ زہرہ النساء نے سی سی ایس پولیس سے محمد زبیر اور دیگر کے خلاف ایک شکایت درج کروائی تھی اور پولیس نے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT