Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / دینی مدارس کو عصری تعلیم بھی اختیار کرنا چاہئیے :چوہان

دینی مدارس کو عصری تعلیم بھی اختیار کرنا چاہئیے :چوہان

بھوپال ۔ /23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے دینی مدارس پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی تعلیم و تربیت کے ساتھ اپنے طلباء کو عصری تعلیم سے بھی آراستہ کریں ۔ چوہان یہاں مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈکی 20 ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مدرسہ بورڈ کو سالانہ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کے لئے دی جانے والی رقم کو فی مدرسہ 25000 سے 50,000 روپئے کردینے کا اعلان کیا ۔ عصری تعلیم کو بھی اپنے مدارس میں شروع کیا جانا چاہئیے تاکہ طلباء اپنے مستقبل کو بہتر بناسکیں اور ماہرانہ صلاحیتوں کا حامل ہوسکیں ۔موجودہ حالات میں بچوں کو ہنر مند بنانا انتہائی اہم ہے۔

TOPPOPULARRECENT