Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / دینی مدارس کو یوم آزادی تقریب منانے کا اختیار : ممتا بنرجی

دینی مدارس کو یوم آزادی تقریب منانے کا اختیار : ممتا بنرجی

کولکاتہ ۔14 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہاکہ ریاست کے تمام مدارس یوم آزادی تقریب اپنے انتخاب کے مطابق منعقد کریں گے۔ اُن کا اپنا انداز ہوگا ۔ لکھنو سے موصولہ اطلاع کے بموجب یوپی کے دینی مدرسہ پرچم کشائی اور یوم آزادی تقریب کی حکومت کے احکام کے مطابق ویڈیو گرافی کریں گے ۔ تاہم بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے 150 دینی مدارس میں حکومت کے احکام سے انحراف کا رجحان پایا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT