Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دینی مدارس کے ذریعہ مسلمانوں کی رہبری

دینی مدارس کے ذریعہ مسلمانوں کی رہبری

کلواکرتی ۔14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی کے دینی و اسلامی تربیتی درسگاہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم کلواکرتی و جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کلواکرتی کے طلبہ کا سالانہ انجمن منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی مولانا قاری محمد شیخ احمد حسامی و حافظ و قاری محمد محبوب علی کوثری نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ کے تقریری صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے طلبہ کی محنتوں کی خوب سراہنا کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے دونوں علماء نے کہا کہ مسلمانوں کی رہبری ان مدارس ہی کے ذریعہ ممکن ہے ویسے تو اس کیلئے کئی ذرائع ہیں لیکن دین اسلام کی مکمل آبیاری ان مدارس کی چار دیواری میں قید ہونے سے ہی ملتی ہے ۔ اس دور میں دو ہی ذرائع تبلیغ دین کے موجود ہیں ایک تقریری اور دوسری تحریری اس کیلئے طلبہ کی محنتوں پر ہمیں یقین ہیکہ یہ معصوم بچے آگے چل کر اسلام کی رہبری اور نشر و اشاعت کے ساتھ ساتھ تبلیغ دین کیلئے بہت کارآمد ثابت ہونگے ۔ اس مقابلہ میں اول محمد عقیل ، دو میر محمدجمال الرحمن ، سوم محمد یونس کو کثیر تعداد میں شہریان کلواکرتی نے انعامات سے نوازا اور دعاؤں کے ذریعہ ان کی ترقی کی تمنا ظاہر کی جس کے بعد تمام شرکاء جلسہ کیلئے طعام کا نظم کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر شہر کے کئی ایک بزرگ حضرات ، سیاسی قائدین اور سوسائٹی کے ذمہ داران کے علاوہ اعلی عہدیداران بھی موجود تھے ۔ ان طلبہ کو انعامات عطا کیا ۔ آخر میں ناظم جامعہ مولانا محمد عبدالوکیل نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT