Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دینی مدرسوں میں عصری علوم کا معیار بہتر : ورا کمار

دینی مدرسوں میں عصری علوم کا معیار بہتر : ورا کمار

منڈل ایجوکیشنل آفیسر کا دینی مدرسوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

منڈل ایجوکیشنل آفیسر کا دینی مدرسوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سرواسکھشا ابھیان کے زیر اہتمام چلنے والے دینی مدارس کے معائنے کے لیے رنگاریڈی ضلع کے پراجکٹ آفیسر و ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر جناب رمیش کی ہدایت پرمنڈل ایجوکیشنل آفیسر وراکمار نے بالا نگر منڈل کے مختلف مدرسوں کا دورہ کیا ۔ اس بورا بنڈہ کے مدرسے جس میں مدرسہ تعلیم القرآن مدرسہ فیضان عائشہ للبنات و دارالعلوم جامع الھدیٰ پہنچ کر مدرسوں کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا ۔ طلبہ وطالبات کے صلاحیت کو دیکھ کر کافی خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔ مدرسوں میں حکومت کے جانب سے تقرر شدہ ودیا والینٹرس کو تعلیم سے متعلق ضروری ہدایتیں بھی دیں ۔ مدرسہ فیضان عائشہ للبنات پہنچ کر میڈ ڈے مل کا جائزہ لیا اور بچوں کے ساتھ طعام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مدرسہ ناظم اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جناب محمد شعیب رومی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے منڈل ایجوکیشنل آفیسر سے دینی مدارس میں علوم عصری کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے جانب سے مدرسوں کو کمپیوٹر فراہم کرنے کا درخواست کی تاکہ بچوں میں تکنیکی صلاحیت پیدا ہوسکے اس موقع پر مذکورہ مدرسوں کے نظمائے منڈل آفیسر سے اپنے مسائل سے واقف کروایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT