Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / دیوار سے چھلانگ لگاکر ایرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش پرایک نوجوان گرفتار

دیوار سے چھلانگ لگاکر ایرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش پرایک نوجوان گرفتار

شمس آباد۔ 10 اپریل (سیاست نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ایک نوجوان دیوار سے چھلانگ لگاکر ایرپورٹ میں داخل ہوا ہے اور انصاف پر جانے کی کوشش کررہا تھا کہ سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے اسے پکڑ کر شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے بموجب 25 سالہ بدم کشیپ ساکن گگن پہاڑ متوطن چھتیس گڑھ آج صبح نشہ کی حالت میں گھومتے ہوئے گلہ پلی پہنچا اور وہاں سے دیوار پھلانگ کر ایرپورٹ کے احاطہ داخل ہوا اور دھاوے کے قریب جانے کی کوشش کررہا تھا کہ سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے اسے پکڑ کر شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس اور سکیورٹی ایجنسیز نے مل کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT