Wednesday , December 19 2018

دیوار گرنے سے مزدور ہلاک

یلاریڈی /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے موضع اناساگر سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ بیگاری لاجر یلاریڈی مستقر کے ہاوزنگ بورڈ کالونی میں چرچ کی دیوار تعمیر کرتے ہوئے دیوار گرنے سے ہلاک ہوگیا ۔ نعش کو یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ متوفی کو بیوی اور تین سالہ بیٹا ہے ۔ پولیس کو اس حادثہ کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ کوئی مقدمہ درج کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT