Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / دیوالی تہوار کو حادثات اور ناگہانی واقعات سے بچانے کی کوشش

دیوالی تہوار کو حادثات اور ناگہانی واقعات سے بچانے کی کوشش

تلنگانہ محکمہ فائر سرویس کا ہیپی دیوالی سیف دیوالی نعرہ
حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ محکمہ فائر سرویس نے جاریہ سال دیوالی تہوار پر اپنے ’’ ہیپی دیوالی سیف دیولی ‘‘نعرہ کو بلند کیا ہے اور کہا کہ خوشیوں کے اس تہوار کو حادثات اور ناگہانی واقعات سے بچانے کی مکمل کوشش کی جارہی ہیں ۔ اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے پٹاخوں کی فروخت کرنے والوں کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی عوام کیلئے بھی مفید مشورے دئے گئے ہیں تاکہ احتیاط سے خوشیاں منائی جائیں ۔ یہ بات ریجنل فائر آفیسر مسٹر پاپیا نے بتائی جو آج یہاں ڈائرکٹر جنرل فائر سرویس میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس تہوار کو حادثات سے بچانے کیلئے موثر اقدامات انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پہلی مرتبہ لائیسنس کے سسٹم کو رائج کیا گیا ہے ۔ جبکہ ہر سال این او سی جاری کی جاتی تھی ۔ تاہم حکومت نے جی او نمبر 47 کو جاری کرتے ہوئے ہر دوکان کیلئے 2 ہفتوں کے لائیسنس کو جاری کیا اور ساتھ میں رہنمایانہ خطوط بھی جاری کردئے اور ان پر سختی سے عمل آوری کی جارہی ہے ۔ محکمہ فائر سرویس کے عہدیدار نے بتایا کہ لائیسنس کیلئے 4200 درخواستیں حاصل ہوئی ہیں اور ان میں 90 فیصد کی جانچ کرلی گئی ہے ۔ مسٹر پاپیا نے بتایا کہ حادثات پر قابو پانے اور فوری حل کئے جانے والے اقدامات اور آفات سماوی کے اقدامات کے تحت ریاست بھر میں 3500 تجرباتی مشق کی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ٹکنالوجی سے محکمہ کو خدمات انجام دئے ہیں کافی سہولیات اور مدد حاصل ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ محکمکہ کے کام کا طریقہ بھی بدل گیا ہے ۔ ریجنل فائر آفیسر نے کہا کہ عوام کو خوشیوں کے اس تہوار میں محفوظ رہنے کیلئے اخیتار اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر فائر سرویس کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT