Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / دیوالی پر سونیا ، ممتا، کی مبارکباد

دیوالی پر سونیا ، ممتا، کی مبارکباد

نئی دہلی19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی ،چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج عوام کو دیپاولی کی مبارکباد پیش کی۔ صدر کانگریس نے تمام اہل وطن کو روشنی کے تہوار دیوالی پر نیک خواشات پیش کی ہیں۔سونیا گاندھی نے کہاکہ ’تمسو ما جیوترمے ‘یعنی اندھیرے کو چھوڑ کر اجالے کی طرف لے جانے والے اس تہوار کی روشنی آپ کی زندگی میں ہمیشہ سکھ، امن اور خوشحالی لائے ۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹر کے ذریعہ اپنی ریاست کے عوام کو کالی پوجا کے موقع پر بھی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT