Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / دیوالی پر صدر اور نائب صدر کی مبارکباد

دیوالی پر صدر اور نائب صدر کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عوام کو دیوالی کی مبارکباد کے ساتھ اس تہوار کو آلودگی سے پاک انداز میں منانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی دراصل تاریکی پر روشنی، بدی پر نیکی اور ناانصافی پر انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس موقع پر ہم تمام زندگیوں کو ترقی و خوشحالی کی روشنیوں سے چمکانے کی مساعی کریں‘‘۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ’’یہ تہوار ہمیں لارڈ راما کی اچھائیوں کو اپنانے کا درس دیتا ہے۔ عوام میں دوستی و ہم آہنگی کے فروغ میں یہ تہوار کلیدی رول ادا کرتا ہے‘‘۔ انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار امن و ہم آہنگی کی نوید لائے اور ہماری زندگیوں کو خوشحالی سے روشن کرے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT