Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / دیوالی پر ڈاک ٹکٹ کے اجراء کی قرارداد کو تائید کی خواہش

دیوالی پر ڈاک ٹکٹ کے اجراء کی قرارداد کو تائید کی خواہش

نیویارک۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بااثر امریکی رکن مقننہ نے صدر امریکہ بارک اوباما کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے خواہش کی کہ دیوالی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی قرارداد کی تائید کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا اقدام اس بات کا اظہار ہوگا کہ امریکہ اپنے مذہبی تنوع کا احترام کرتا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پی

نیویارک۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بااثر امریکی رکن مقننہ نے صدر امریکہ بارک اوباما کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے خواہش کی کہ دیوالی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی قرارداد کی تائید کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا اقدام اس بات کا اظہار ہوگا کہ امریکہ اپنے مذہبی تنوع کا احترام کرتا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے ہند۔ امریکہ ثقافتی تعلقات کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔ امریکی کانگریس کی بااثر رکن کیرولین میلونی نے جو نیویارک سے تعلق رکھتی ہیں، 15 جنوری کو اوباما کو مکتوب روانہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صدر امریکہ متعدد تعطیلات کے موقع پر جیسے کرسمس، کوانزا، ہنوکا اور عید کے مواقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کی تائید کرچکے ہیں۔ اس لئے انھیں دیوالی کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی قرارداد کی بھی تائید کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT