Wednesday , November 21 2018
Home / سیاسیات / دیوالی پر کووند ، نائیڈو ،مودی اور راہول کی مبارکباد

دیوالی پر کووند ، نائیڈو ،مودی اور راہول کی مبارکباد

نئی دہلی، 7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیدو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اہل وطن کو دیوالی کی مبارک باد دی ہے ۔کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا ‘دیوالی کا تہوار تمام اہل وطن کے لئے خوشی اور خوشحالی لائے ۔ میری دعا ہے کہ دیپ کا یہ تہوار ہمارے ملک کے ہر گھر اور خاندان اور پوری دنیا کو روشن کردے ۔’نائیڈو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار برائیوں پر اچھائیوں کی جیت ہے ۔ انہوں نے دعاکی یہ تہوار امن ، خوشحالی اور لوگوں کو روشنی دے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہواربھگوان رام کی خوبیوں کے علاوہ دولت اور خوشحالی کی دیوی لکشمی سے بھی جڑا ہوا ہے اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں روایتی جوش و خروش اور امنگ کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔نائیڈو نے کہا کہ قومی اتحاد کو مستحکم کرنے کا عزم اس دیوالی کوبامعنی بنائے گا۔ اہل وطن کی زندگی میں ہمیشہ خوشی اور خوشحالی میں اضافہ ہو۔ روشنی کے اس تہوار پر اپنے ماحول اور اپنے اطراف کو صاف ستھرا اور محفوظ رکھیں۔مودی نے کہادیوالی کی تمام اہل وطن کی دلی مبارک باد۔ میری دعا ہے کہ روشنی کا یہ مبارک تہوار سب کی زندگی میں خوشی امن اور خوشحالی لے کر آئے ۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT