Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / دیوالی کے بعد دہلی میں فضائی آلودگی سنگین،پٹاخوں کے دھویں کا اثر

دیوالی کے بعد دہلی میں فضائی آلودگی سنگین،پٹاخوں کے دھویں کا اثر

نئی دہلی 20 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دارالحکومت دہلی میں دیوالی کے بعد آج فضائی معیارات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں اور یہاں آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کل دیوالی کے موقع پر دہلی کے عوام نے دارالحکومت میں پٹاخوں کی فروخت پر سپریم کورٹ کے امتناع کے باوجود لاکھوں پٹاخے چلائے ۔ فضائی آلودگی کی سطح کا اعلان کرنے والے سرکاری ادارہ کے بموجب کل رات کی دیوالی کے بعد آج دہلی میں فضائی آلودگی انتہائی سنگین ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس آلودگی کے نتیجہ میں عوام کی صحت متاثر ہوسکتی ہے اور جو لوگ پہلے ہی سے تنفس اور قلب کے امراض کا شکار ہیں ان پر سنگین اثرات مرتب ہوگئے ہیں۔
کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانہ میں ان کا اپنا آلودگی نگران کار نظام موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں اب فضائی صورتحال انتہائی مضر ہوگئی ہے ۔ سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ دہلی کی فضا اب انتہائی مضر ہوگئی ہے ۔ اس کے باوجود حکام کا کہنا ہے کہ اس سال دہلی میں دیوالی کی وجہ سے آلودگی کم ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کل دیوالی کی شام میں بھی آتشبازی شدت کی نہیں ہوئی ہے اور شام کے وقت تک حالات قابو میں رہے تھے ۔ تاہم جیسے جیسے وقت گذرتا گیا اس وقت آتشبازی میں شدت پیدا ہوتی گئی تھی اور بے شمار پٹاخے جلائے گئے صبح کی اولین ساعتوں تک آتشبازی کا یہ سلسلہ جاری رہا ۔

 

TOPPOPULARRECENT