Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / دیوالی کے دوران ساوتھ سنٹرل ریلوے کی خصوصی ٹرینیں

دیوالی کے دوران ساوتھ سنٹرل ریلوے کی خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد۔ 7۔اکتوبر(یواین آئی) ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے دیوالی تہوار کے دوران مسافرین کو سہولت فراہم کرنے یشونت پور تا وشاکھاپٹنم اور پوڈوچیری تا سنترہ گچی (کولکتہ ) کے درمیان 32ہفتہ واری خصوصی تتکال ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیاہے ۔ یشونت پور ۔ وشاکھاپٹنم ۔ یشونت پور 16خصوصی ٹرینیں ہفتہ واری چلائی جائیں گی۔ ٹرین نمبر06579 یشونت پور۔ وشاکھاپٹنم ہفتہ واری تتکال خصوصی ٹرین اکتوبر ‘ 13′ 20′ 27اور نومبر 3′ 10′ 17 اور 24نومبر یعنی ہر جمعہ کو شام6:35بجے یشونت پور سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن دوپہر 2:35 بجے وشاکھاپٹنم آئے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر06580 وشاکھاپٹنم ۔ یشونت پو ر ہفتہ تتکال اسپیشل ٹرین اکتوبر کی 8’15’ 22’29اور نومبر5’12’ 19اور26تاریخ یعنی ہر اتوار کو 1:45بجے دن وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح9:05بجے یشونت پور آئے گی۔ دوران سفر ان خصوصی ٹرینوں کا توقف دونوں سمتوں میں بنسہ واڑی ‘ کرشنا راج پورم’ وائٹ فیلڈ’ بنگارپیٹ’ کوپم’ جولار پیٹی’ کٹپاڑی’ رینی گنٹہ’ گڈور’ نیلور’ انگول’ چیرالہ’ تنالی ‘ وجئے واڑہ’ ایلورو’راجمندری’ سمال کوٹ’ انکے پلی اور دوارا اسٹیشنوں پر رہے گا۔ اسی طرح پوڈو چیری ۔ سنترہ گچی ۔ پوڈوچیری کے درمیان 15خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ٹرین نمبر06010 پوڈوچیری ۔سنترہ گچی ( کولکتہ ) اسپیشل ٹرین اکتوبر کی 21′ 28 اور نومبر11’18اور 25تاریخ یعنی ہفتہ کو شام 7:15بجے پوڈوچیری سے چلے گی اور ہر پیر کی صبح4:30بجے سنترہ گچی آئے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 06009سنترہ گچی (کولکتہ) ۔ پوڈوچیری اسپیشل ٹرین اکتوبر کی 9′ 16′ 23′ 30 اور نومبر 6’13’20اور 27تاریخ یعنی ہر پیر کو دوپہر 2:10بجے سنترہ گچی اسٹیشن چھوڑ دے گی اور ہر منگل کی رات 8:15بجے پوڈوچیر اسٹیشن چھو لے گی۔ دوران سفر یہ خصوصی ٹرینیں دونوں سمت میں ویلوپورم’ چنگل پاٹو’ تمبارم’ چینئی ایگمور’ گوڈور’ نیلور’ انگول’ چیرالہ’ تنالی’ وجئے واڑہ ‘ ایلورو’ تاڑے پلی گڈم’ راجمندری’ سمال کوٹ’ دوارا’ وزیانگر’ سریکا کلم روڈ’ پالا سہ ‘ برہماپور’ کھردا روڈ’ بھوبنشور ‘ کٹک ‘ بھدرک’ بالاسور اور کھرکپور اسٹیشنوں پر ٹہرے گی۔ اسی طرح پوڈوچیری۔ سنترہ گچی کے درمیان سویدھا اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ٹرین نمبر82612پوڈوچیری ۔ سنترہ گچی (کولکتہ) سویدھا اسپیشل ٹرین 14اکتوبر ہفتہ کو شام7:15بجے پوڈوچیری سے روانہ ہوکر پیر کی صبح 4:30بجے سنترہ گچی آئے گی۔ دوران سفر یہ خصوصی ٹرینیں دونوں سمت میں ویلوپورم، چنگل پاٹو، تمبارم، چینائی ایگمور، گوڈور، نیلور، انگول، چیرالہ، تنالی، وجئے واڑہ، ایلورو، تاڑے پلی گڈم، راجمندری، سمال کوٹ، دورا، وزیانگر، سریکا کلم روڈ، پالا سہ، برہماپور، کھردا روڈ، بھوبنشور، کٹک، بھدرک، بالاسور اور کھرکپور اسٹیشنوں پر ٹھہرے گی۔

TOPPOPULARRECENT