Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / دیوالی کے موقع پر وڈا فون کا تحفہ

دیوالی کے موقع پر وڈا فون کا تحفہ

نئی دہلی۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریلائنس جیوفری فون کالس آفر کے جواب میں سرکردہ ٹیلی کام آپریٹر ووڈا فون انڈیا نے آج اپنے صارفین کیلئے ملک بھر میں فری اِن کمنگ کالس کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 30اکٹوبر دیوالی سے ہوگا۔ وڈا فون انڈیا کے ڈائرکٹر کمرشیل سندیپ کتریا نے بتایا کہ کمپنی سے 200 ملین صارفین کی وابستگی کا جشن منایا جارہا ہے۔اس موقع پر صارفین کو ملک بھر میں فری رومنگ سرویس فراہم کی جارہی ہے۔ وڈا فون کے صارفین ملک میں کسی بھی مقام کا دورہ کریں انہیں مفت اِن کمنگ کالس کی سہولت رہے گی جبکہ آؤٹ گوئنگ چارجس بھی مسابقتی ہوں گے۔ واضح رہے کہ ریلائنس جیو نے حال ہی میں ملک گیر سطح پر مفت فون کالس بشمول جانے والے کالس ( آؤٹ گوئنگ ) کی پیشکش کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کیا جاسکے جس کے باعث دیگر موبائیل کمپنیوں کیلئے دشوار کن صورتحال درپیش ہے۔

TOPPOPULARRECENT