Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / دیوان جی اجمیر شریف بھی پدماوتی کی ریلیز کے مخالف

دیوان جی اجمیر شریف بھی پدماوتی کی ریلیز کے مخالف

جئے پور 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) درگاہ اجمیر شریف کے دیوان ذین العابدین علی خان نے بھی آج فلم پدماوتی کی مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ اس فلم پر امتناع عائد کردیں کیونکہ اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ فلم ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی کا متنازعہ قلمکار سلمان رشدی ‘ تسلیمہ نسرین اور طارق فتح سے تقابل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ وہ فلم کی مخالفت کریں۔ یہ فلم یکم ڈسمبر سے ریلیز ہونے والی ہے ۔ کئی راجپوت گروپس کی جانب سے اس فلم کی مخالفت کی جا رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فلم سے ان کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ ایک بیان میں ذین العابدین علی خاں نے بھنسالی نے سلمان رشدی ‘ تسلیمہ نسرین اور طارق فتح کا طریقہ اختیار کیا ہے جنہوں نے اظہار خیال کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات سے ہمیشہ کھلواڑ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس فلم کو ریلیز ہونے کی اجازت دی جاتی ہے تو اس سے لا اینڈ آرڈر کا سنگین مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔

آئندہ سال سے مہاراشٹرا ‘ گوا پوسٹ آفسوں میں آدھار اندراج
ممبئی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا اور گوا کے شہری آئندہ سال سے دونوں ریاستوں میں 1,200 پوسٹ آفسوں میں آدھار اندراج کرواسکیں گے ۔ مہاراشٹرا و گوا سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل ایچ سی اگروال نے بتایا کہ جن افراد کے پاس آدھار نہیں ہے اب وہ اپنا آدھار حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ان پوسٹ آفسوں کے ذریعہ اپنے آدھار کارڈز میں غلطیوں کی اصلاح بھی کرسکتے ہیں۔ محکمہ ڈاک کی جانب سے ان دو ریاستوں میں 120 پوسٹ آفسوں میں آدھار کو اپڈیٹ کرنے کی سہولت بھی شروع کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT