Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دیواکر ریڈی کو طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی

دیواکر ریڈی کو طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی

حیدرآباد 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) تلگودیشم پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کوحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر تلخ تجربہ کا سامنا کرناپڑا کیونکہ ٹروجیٹ کے اسٹاف نے ان کو روک دیااور کہا کہ ان کے ہندوستان بھر میں فضائی سفر پر پابندی ہے اسی لئے وہ ان کو ان کے طیارہ سے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔اتوار کی صبح چھ بجکر40منٹ پر حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے کے لئے وہ ایرپورٹ پہنچے تھے اور ٹروجیٹ کے طیارہ میں سفر کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ٹروجیٹ ایرلائنس کے منیجر نے ان کو فون کرتے ہوئے کہاکہ ان کو طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔دیواکر ریڈی نے ہفتہ کو بھی اسپائس جیٹ کے طیارہ میں سوار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اسٹاف نے ان کو روک دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے سفر پر پابندی ہے جس پر وہ تقریبا آدھے گھنٹے تک ایرپورٹ پر ہی رہے اور بعد ازاں اپنے گھر واپس چلے گئے ۔ اس واقعہ کے بعد دیواکر ریڈی میں مایوسی دیکھی گئی۔ان کے سفر پر پابندی کے بعد تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ اپنی کار میں سفر کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT