Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / دیویانی کیخلاف تادیبی کارروائی

دیویانی کیخلاف تادیبی کارروائی

نئی دہلی ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سفارت کار دیویانی کھوبرگاڑے جو گزشتہ سال ویزا دھوکہ دہی کے کیس میں امریکہ میں گرفتاری کے بعد شہ سرخیوں میں آگئی تھیں، اُن کے خلاف تادیبی کے ساتھ ساتھ ’’لازمی انتظار‘‘ کی انتظامی کارروائی بھی کی گئی ہے، حالانکہ فارن سرویس آفیسر بدستور اٹل ہیں کہ انھوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ

نئی دہلی ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سفارت کار دیویانی کھوبرگاڑے جو گزشتہ سال ویزا دھوکہ دہی کے کیس میں امریکہ میں گرفتاری کے بعد شہ سرخیوں میں آگئی تھیں، اُن کے خلاف تادیبی کے ساتھ ساتھ ’’لازمی انتظار‘‘ کی انتظامی کارروائی بھی کی گئی ہے، حالانکہ فارن سرویس آفیسر بدستور اٹل ہیں کہ انھوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ 40 سالہ سفارت کار کی جانب سے وزارت کو مطلع کئے بغیر اپنے بچوں کیلئے امریکی پاسپورٹس کے حصول کی محکمہ جاتی انکوائری اختتام پذیر ہوچکی اور یہ پایا گیا کہ اُن کا اقدام ’’ضابطہ اخلاق کے قواعد کی خلاف ورزی‘‘ ہے جس کے نتیجہ میں تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ تاہم اس کارروائی کی نوعیت کاانکشاف نہیں ہوا ہے۔ دریں اثناء وزارت امور خارجہ نے سمجھا جاتا ہے کہ دیویانی کی سرکاری اجازت کے بغیر میڈیا سے بات چیت کے مسئلہ کی ایک اور انکوائری شروع کرتے ہوئے سفارت کار کو ’’لازمی انتظار‘‘ پر ڈال رکھا ہے۔ وہ جنوری میں امریکہ سے اپنی واپسی کے بعد یہاں وزارت کے ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ ڈیویژن میں ڈائریکٹر سطح کی عہدہ دار تھیں۔ تاہم نیویارک میں ہندوستان کی سابقہ ڈپٹی قونصل جنرل دیویانی نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے،

چاہے یہ اپنے بچوں کیلئے دہرے پاسپورٹ لینا ہو یا میڈیا سے بات کرنا ۔ ’’لازمی انتظار‘‘ کا موقف دیئے جانے کے بعد مستعفی ہوجانے کے اندیشے کو خارج از امکان بتاتے ہوئے انھوں نے امریکہ میں اپنی تعیناتی کے وقت اپنے دو بچوں کیلئے امریکی پاسپورٹس لینے کے اپنے اقدام کی مدافعت کی اور کہا کہ سرویس کے قواعد کے تحت نابالغ بچوں کے دو پاسپورٹس ہوسکتے ہیں اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ نیز میڈیا سے بات کو حق بجانب ٹھہراتے ہوئے سفارت کار نے کہا کہ یہ پوری طرح اُن کے سرویس قواعد کے حدود میں ہوا، جو اس کی گنجائش فراہم کرتے ہیں تاوقتیکہ یہ ’’شخصی تاثرات‘‘ ہوں۔

دیویانی کو اپنی خادمہ کیلئے ویزا درخواست میں جھوٹے حلف نامے داخل کرنے کے الزامات پر امریکہ میں گرفتار کرکے 250,000 امریکی ڈالر کے مچلکہ پر رہا کیا گیا۔ یہ مسئلہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان بھرپور سفارتی چپقلش کی شکل اختیار کرگیا تھا، جس کے جواب میں یہاں امریکی سفارت کاروں کے بعض زمرہ کی مراعات کو گھٹا دینے کے بشمول دیگر اقدامات کئے گئے

TOPPOPULARRECENT