Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دیویندرجھاجھریا اور سردارسنگھ کوکھیل رتن ایوارڈ

دیویندرجھاجھریا اور سردارسنگھ کوکھیل رتن ایوارڈ

 

نئی دہلی ۔ 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریو پیرالمپک کے گولڈ میڈلسٹ بھالا پھینک کھلاڑی دیویندر جھاجھریا اور ہندوستانی سابق ہاکی کپتان سردار سنگھ کو اس سال 29 اگست کویوم کھیل کے موقع پر صدر رام ناتھ کووند ملک کے باوقار کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن راشٹڑ پتی بھون میں دیں گے ۔کرکٹر چتیشور پجارا اور ہرمن پریت کور سمیت 17 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ بھی دیں گے ۔ حکومت نے سرکاری طور پر ان قومی کھیل ایوارڈ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جن کے ناموں کی ارجن ایوارڈ کمیٹی اور درون اچاریہ ایوارڈ کمیٹی نے سفارش کی تھی۔درون اچاریہ ایوارڈ سے صرف کوچ ستیہ نارائن کو خارج کر دیا گیا ہے جن کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ عدالت میں زیر التوا ہے ۔17 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ ملے گا۔تین کھلاڑیوں کو تا حیات دھیان چند ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔کھیل رتن میں ساڑھے سات لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ ارجن، درون اچاریہ اور دھیان چند میں پانچ پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

36 سالہ جھاجھریا اس طرح کھیل رتن بننے والے پہلے پیراکھلاڑی بنیں گے ۔جھاجھریا نے گزشتہ سال ریو پیرالمپک میں بھالہ پھینک ایف ۔46 مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔وہ اس سے پہلے 2004 کے ایتھنز پیرالمپک میں بھی بھالا پھینک میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔راجستھان کے جھاجھریا نے اس کے علاوہ 2013 کے آئی پی سی عالمی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل اور 2015 کی ہی عالمی چمپئن شپ میں سلورمیڈل جیتا۔جھاجھریا نے 2004 اور 2016 کے پیرالمپک کھیل میں نئے عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈ میڈل جیتے تھے ۔دنیا کے بہترین مڈفیلڈرز میں شمار سردار سنگھ کی قیادت میں ہندستان نے 2014 کے ایشیائی کھیلوں میں 16 سال کے وقفے کے بعد ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور ریو اولمپکس کے لئے راست کوالیفائی کیا تھا۔سردار کی قیادت میں ہندستان نے نہ صرف گزشتہ ایشیائی کھیلوں کا گولڈ میڈل جیتا تھا بلکہ راست ریو اولمپکس کا ٹکٹ بھی پایا تھا۔سردار کا شمار دنیا کے بہترین مڈفیلڈرز میں ہوتا ہے ۔ارجن ایوارڈ کے لیے کرکٹر چتیشور پجارا اور خاتون کرکٹر ہرمن پریت سنگھ، ریو پیرالمپک میں مرد ہائی جمپ میں برونز میڈل حاصل کرنے والے ورون سنگھ بھاٹی، باسکٹ بال کھلاڑی پرشانتي سنگھ، گولفر ایس ایس پی چورسیا اور خاتون فٹبالر اونم بیم بیم دیوی شامل ہیں۔ان کے علاوہ ٹینس کھلاڑی ساکیت منینی، ریو پیرالمپک میں طلائی جیتنے والے ہائی جمپ کھلاڑی مریپن تھنگاویلو، خاتون آرچر ویجی سریکھا، کھلاڑی خوشبیر کور اور آروکیا راجیو، ہاکی کھلاڑی ایس وی سنیل، پہلوان ستیہ ورت کادیان، ٹیبل ٹینس کھلاڑی انتھونی امل راج، شوٹر پی این ایس پرکاش ، کبڈی کھلاڑی جسویر سنگھ اور مکے باز دیویندر سنگھ ارجن ایوارڈ لیں گے ۔ایوارڈ یافتہ کھلاڑی اس طرح ہے :کھیل رتن ۔دیویندر جھاجھریا (پیرا ایتھلیٹ) اور سردار سنگھ (ہاکی)۔ارجن ایوارڈ۔ چتیشور پجارا (کرکٹ)، ھرمن پریت کور (کرکٹ)، ورون سنگھ بھاٹی (پیرا ایتھلیٹ)، پرشانتي سنگھ (باسکٹ بال)، ایس ایس پی چورسیا (گولف)، اونم بیم بیم دیوی (خواتین فٹ بال)، ساکیت منیني (ٹینس)، مریپن تھنگاویلو (پیرا ایتھلیٹ)، ویجی سریکھا (تیر اندازی)، خوشبیر کور (ایتھلیٹکس)، آروکیا راجیو (ایتھلیٹکس)، ایس وی سنیل (ہاکی)، ستیہ ورت کادیان (کشتی)، انتھونی امل راج (ٹیبل ٹینس)، پی این ایس پرکاش (نشانے بازی )، جسویر سنگھ (کبڈی)، دیویندرو سنگھ (باکسنگ)۔درون اچاریہ ۔آنجہانی ڈاکٹر رام کرشن گاندھی (ایتھلیٹکس)، ھیرانند کٹاریا (کبڈی)۔لائف ٹائم درون اچاریہ ایوارڈ۔ جي ایس ایس وي پرساد (بیڈمنٹن)، برج بھوشن موہنتی (باکسنگ)، پی اے رفیل (ہاکی)، سنجے چکرورتی (نشانے بازی) اور روشن لال (کشتی)۔دھیان چند اوارڈ۔ بھوپندر سنگھ (ایتھلیٹکس)، سید شاہد حکیم (فٹ بال) اور سمري ٹے ٹے (ہاکی)۔

TOPPOPULARRECENT