Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیوی پرساد کووٹ دینے کی اپیل

دیوی پرساد کووٹ دینے کی اپیل

اوٹکور۔11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور مستقر کے وائی گووردھن ریڈی سابق سرپنچ کے مکان پر ڈی ملپا انچارج حلقہ اسمبلی مکتھل ٹی آر ایس کی زیرنگرانی اجلاس منعقد ہوا ‘ جس میں MLCامیدواردیوی پرساد کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دینے کیلئے گریجویٹس سے اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر پوسٹرس کی رسم اجرائی کرتے ہوئے مسٹر ملپا انچارج مکتھل ‘ گووردھن ریڈی

اوٹکور۔11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور مستقر کے وائی گووردھن ریڈی سابق سرپنچ کے مکان پر ڈی ملپا انچارج حلقہ اسمبلی مکتھل ٹی آر ایس کی زیرنگرانی اجلاس منعقد ہوا ‘ جس میں MLCامیدواردیوی پرساد کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دینے کیلئے گریجویٹس سے اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر پوسٹرس کی رسم اجرائی کرتے ہوئے مسٹر ملپا انچارج مکتھل ‘ گووردھن ریڈی نے کہا کہ دیوی پرساد نے علحدہ تلنگانہ جدوجہد میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے ۔ موصوف نے حلقہ گریجویٹ محبوب نگر ‘ رنگاریڈی ‘ حیدرآباد کے رائے دہندگانوں سے اپیل کی کہ اپنا قیمتی ووٹ دیوی پرساد کے حق میں دے کر کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیم پاشاہ ‘ بسواراج ‘ راجپا ‘ جگدیش گوڑ ‘ چندرا شیکھر ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس کارکن موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT