Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیوی پرساد کو اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل

دیوی پرساد کو اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل

محبوب نگر۔/14مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علحدہ تلنگانہ کے حصول میں تحریکوں کا بڑا حصہ رہا ہے۔ ایمپلائز یونین کی جانب سے دیوی پرساد نے جو تحریک چلائی وہ علحدہ تلنگانہ میں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کے پیش نظر ٹی آر ایس نے حلقہ گریجویٹس سے ایم ایل سی کیلئے انہیں امیدوار بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹری سکریٹری و مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے ایمپلائز و ٹیچرس تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ ٹی این جی اوز بھون میں مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کے حصول کیلئے دیوی پرساد کی کامیابی ناگزیر ہے۔ انہوں نے گریجویٹ ووٹرس سے اپیل کی کہ دیوی پرساد کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اور تلنگانہ کی تعمیر نو میں اپنا رول ادا کریں۔ پی سدھاکر ریڈی ایم ایل سی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی تمام تنظیمیں دیوی پرساد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اساتذہ تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ دیوی پرساد کی کامیابی کیلئے آگے آئیں۔ اس موقع پر ٹی پی آر ٹی یو کے صدر ہرش وردھن ریڈی، سریندر ریڈی، ٹی ڈبلیو ٹی کی صدر شریمتی ارونا، آل میوا کے نمائندے فاروق حسین و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT