Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیوی پرساد کو ٹی آر ایس امیدوار بنانے کا مطالبہ

دیوی پرساد کو ٹی آر ایس امیدوار بنانے کا مطالبہ

ورنگل /24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حصول تلنگانہ کے لئے جدوجہد کرنے والے اور ملازمین کے حقوق کے لئے خدمات انجام دینے والے ٹی این جی اوز کے صدر جی دیوی پرساد راؤ کو میدک پارلیمانی حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا۔ ورنگل میں محمد سلیم بیگ کی صدارت میں تلنگانہ مسلم امپلائز اسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محمد مجاہد حسین صدر تلنگانہ اسٹیٹ مسلم امپلائز اسوسی ایشن نے کہا کہ حصول تلنگانہ میں عوام کے ساتھ ساتھ ٹی این جی اوز ملازمین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 19 اگست کے سروے کو دیوی پرساد راؤ کی اپیل پر ملازمین نے حصہ لیتے ہوئے کامیاب بنایا۔

TOPPOPULARRECENT