دیوی پرساد کو ٹی آر ایس امیدوار بنانے کا مطالبہ

ورنگل 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حصول تلنگانہ کیلئے خدمات انجام دینے والے ملازمین کے حقوق کیلئے خدمات انجام دینے والے ٹی این جی اوز کے صدر جی دیوی پرساد راو کو میدک کے پارلیمنٹ حلقہ سے ٹی آر ایس پارٹی امیدوار بنانے کے مطالبہ کیلئے ورنگل میںمحمد سلیم بیگ کی صدارت میں تلنگانہ مسلم ایمپلائز اسو سی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کے سی آر

ورنگل 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حصول تلنگانہ کیلئے خدمات انجام دینے والے ملازمین کے حقوق کیلئے خدمات انجام دینے والے ٹی این جی اوز کے صدر جی دیوی پرساد راو کو میدک کے پارلیمنٹ حلقہ سے ٹی آر ایس پارٹی امیدوار بنانے کے مطالبہ کیلئے ورنگل میںمحمد سلیم بیگ کی صدارت میں تلنگانہ مسلم ایمپلائز اسو سی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کے سی آر ،ہریش راو ،کے ٹی آر ، نائب وزیر اعلی محمود علی و دیگر ٹی آر ایس کے اعلی قائدین سے مطالبہ کیا گیا کہ میدک کا ٹکٹ دیوی پرساد راو کو دیں ۔ انہیں پارٹی امیدوار بنانے پر تلنگانہ مسلم ایمپلائز اسو سی ایشن کی مکمل تائید رہے گی ۔ اس موقع پر اسو سی ایشن کے ذمہ داران محمد سلیم بیگ، محمد ابراہیم حسین ، محمد غوث پاشاہ ، محمد رحیم پاشاہ ، محمد عبدالعزیز ،ندیم بیگ ،افضل بیگ ،فرقان ،کامران ،ساجد ڈاکٹر اکبر ، محمد رحیم الدین و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT