Friday , February 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / دیپا کرما کر کامن ویلتھ گیمز سے باہر

دیپا کرما کر کامن ویلتھ گیمز سے باہر

نئی دہلی۔14 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرفہرست جمناسٹک دیپا کرماکر کامن ویلتھ گیمز سے باہرہو گئی ہیں،جو گزشتہ برس سے کیریئر کو خطرے میں ڈال دینے والے زخم سے بدستور پریشان ہیں اور ان کے کوچ بسویشور نندی نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ دیپا کرماکرکامن ویلتھ جیسے اہم ایونٹ کیلئے تیار نہیں ہیں۔ کوچ نے کہا ہے کہ اب انہوں نے 18 اگست کو شروع ہونے والے ایشین گیمز کو اپنا ہدف بنا لیا ہے جہاں وہ مکمل فٹنس کے ساتھ شرکت کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ دیپا کرماکر 2016 اولمپکس کے ویمنز والٹ مقابلے میں چوتھے نمبر پر آئی تھیں جوکہ ہندوستان کی ایک بڑی کامیابی تھی۔

ساؤتھی نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بولر بن گئے
ویلنگٹن۔14 فبروری(سیاست ڈاٹ کام)فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی ٹونٹی20 کرکٹ میں نیوزی لینڈ کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں سابق ہم وطن اسپنر نیتھن مکالم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑادیا، نیتھن نے 58 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ساؤتھی کی وکٹوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے ۔ ساؤتھی مختصر ترین فارمیٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے دسویں بولر بھی ہیں ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 97 شکار کئے۔

TOPPOPULARRECENT