Thursday , September 20 2018
Home / تفریح / دیپکا بیرونی فلموں میں اداکاری کی خواہاں

دیپکا بیرونی فلموں میں اداکاری کی خواہاں

ممبئی۔/16اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دیپکا پڈوکون نے ہندی فلموں میں اپنا ایک نمایاں مقام بنالیا ہے لیکن اب وہ بالی ووڈ کے علاوہ دیگر ممالک کی فلمی صنعتوں سے بھی وابستہ ہونا چاہتی ہیں اور کوئی فرانسیسی و ایرانی فلم میں کام کرنے ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہاں تک انہوں نے ان ڈائرکٹرس کی بھی نشاندہی کی ہے جن کے ساتھ کام کرنے کی وہ خواہاں ہیں۔ 18ویں ممبئی فلم فیسٹول کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے 28سالہ اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں فرانسیسی سینما بھی ہندوستانی سینما کی طرح خوبصورت اور ترقی یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان ان کے لئے کبھی بھی مسئلہ نہیں بن سکتی اگر اسکرپٹ اور کہانی جاندار ہو۔ انہیں اگر ایسی کوئی پیشکش کی گئی تو وہ یقیناً تجربہ کریں گی۔ دیپکا نے کہا کہ ’’ پرائس لیس‘‘ ان کی پسندیدہ فرانسیسی فلم ہے۔ انہوں نے کچھ ایرانی فلمیں بھی دیکھی ہیں اور کچھ ڈائرکٹرس کو ذہن میں بھی رکھا ہے جن کے ساتھ مستقبل میں کام کرنا ہے۔ فی الحال وہ اپنی نئی فلم ’’ ہیپی نیو ایئر ‘‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں جو 24 اکٹوبر کو ریلیز ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن، بومن ایرانی، سونوسود اور دیوان شاہ کے بھی اہم رولز ہیں۔

TOPPOPULARRECENT