Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / دیپیکا ٹکساس اوپن کے کوارٹر فائنلس میں داخل

دیپیکا ٹکساس اوپن کے کوارٹر فائنلس میں داخل

ہوسٹن۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی اسکوائش کھلاڑی دیپیکا پلیکل نے اعصاب شکن لمحات پر قابو پاتے ہوئے ٹکساس اوپن کے ابتدائی مرحلے کے مقابلے میں آسٹریلیائی کوالیفائر کھلاڑی ڈونا ارگوہارٹ کو شکست دی ۔ دیپیکا جنہوں نے 2014ء سیزن کا بہتر آغاز نہیں کیا ہے ‘ تاہم انہوں نے ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں 26ویں درجہ پر فائز اپنی حریف

ہوسٹن۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی اسکوائش کھلاڑی دیپیکا پلیکل نے اعصاب شکن لمحات پر قابو پاتے ہوئے ٹکساس اوپن کے ابتدائی مرحلے کے مقابلے میں آسٹریلیائی کوالیفائر کھلاڑی ڈونا ارگوہارٹ کو شکست دی ۔ دیپیکا جنہوں نے 2014ء سیزن کا بہتر آغاز نہیں کیا ہے ‘ تاہم انہوں نے ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں 26ویں درجہ پر فائز اپنی حریف کھلاڑی کو 12-10‘ 11-8 ‘ 11-5 سے شکست دیتے ہوئے 50ہزار امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ میں پیشقدمی جاری رکھی۔

چینائی سے تعلق رکھنے والی دیپیکا عالمی درجہ بندی میں 26ویں مقام پر فائز ہیں اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ نکولیٹ فرنانڈیز سے ہوگا ‘ جنہوں نے پانچویں درجہ کی ہانگ کانگ کی کھلاڑی اینی آؤ کو 12-10 ‘ 10-12 ‘ 11-5 ‘ 8-11 ‘ 11-8سے شکست دی ہے ۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آج میں نے بہتر کھیلا لیکن کوشش کروں گی کہ کوارٹر فائنل میں بہتر مظاہرہ کروں ۔ دیپیکا نے مزید کہاکہ تین برس قبل میں نے نیکولیٹ کے خلاف مظاہرہ کیا تھالیکن ان تین برسوں کے دوران حریف کھلاڑی نے اپنے مظاہروں میں کافی بہتر ی دکھائی ہے ۔ یاد رہے نیکولیٹ کے خلاف دیپیکا کی فتوحات کا ریکارڈ 3-2ہے ۔

TOPPOPULARRECENT