Tuesday , November 21 2017
Home / تفریح / دیپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم میں جھوپڑپٹی والی کے رول میں

دیپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم میں جھوپڑپٹی والی کے رول میں

دیپیکا پڈوکون ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ اس دوران خبر آرہی ہے کہ وہ ماجد ماجدہ کے ساتھ اگلی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔ اس فلم سے ان کا حیران کرنے والا لک سامنے آیا ہے۔ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دیپیکا اس میں جھوپڑ پٹی میں رہنے والی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہے۔ شلوار شرٹ اور بنا میک اپ کے اس گلیمرس بیوٹی کو پہچاننا واقعی مشکل ہو رہاہے۔ بتادیں ماجد ماجدہ ان دونوں ممبئی میں اپنی اس فلم کی شوٹنگ کے لئے پہنچے ہیں کیونکہ یہ ان کا ڈریم پراجکٹ ہے جس میں دیپیکا لیڈ رول نبھا رہی ہے۔ فلم کا ڈائرکشن ہنی تریہن کررہے ہیں۔ فلم کے بارے میں انہوں نے بتایا یہ فلم ہندوستان کی تاریخ سے جڑی کہانی پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ ممبئی، دلی، راجستھان اور کشمیر میں کی جائے گی۔ یہ فلم رشتوں اور جذبات کے ارد گرد گھومتی نظر آئے گی۔

 

ورون دھون نے جڑواں 2 کی شوٹنگ شروع کردی
ورون دھون اور ان کے ڈائرکٹر والد ڈیوڈ دھون نے اس ہفتہ سے اپنی نئی فلم جڑواں 2 کی شوٹنگ شروع کردی۔ اس فلم میں جیکولین فرنانڈیز اور تاپسی پنو کے بھی اہم کردار ہیں جبکہ ورون اس میں ڈبل رول نبھا رہے ہیں۔ یہ فلم سلمان خان اسٹار جڑواں کا سیکویل ہے۔ پروڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا کے مطابق ان کی جڑواں کو ریلیز ہوئے بیس سال ہوچکے ہیں جبکہ جڑواں 2 کو وہ 29 ستمبر 2017ء کو ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT