Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / دیپیکا پڈوکون کی ناک چباڈالنے کا انتباہ ، سکیورٹی میں اضافہ

دیپیکا پڈوکون کی ناک چباڈالنے کا انتباہ ، سکیورٹی میں اضافہ

کوٹہ / نئی دہلی / ممبئی ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم پدماوتی پر جاری تنازعہ نے آج اس وقت ایک نیا موڑ لے لیا جب شری راجپوت کارنی سینا کے ایک لیڈر نے رامائن کے سرپنکھا ناک چبانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پوڈوکون کو انتباہ دیا ۔ ممبئی پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے فلم اداکارہ کی سکیورٹی بڑھادی ہے ۔ اس دوران ملک کے کئی حصوں بشمول اترپردیش اور بہار میں فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ یہ فلم یکم ڈسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے ۔ کارنی سینا لیڈر مہیپال سنگھ مکرنا نے رامائن میں ناک چبانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شتریا خواتین کا احترام کرتے ہیں لیکن اس فلم پر امتناع عائد نہ کیا جائے اور دیپیکا پڈوکون اشتعال انگیز لب و لہجہ بند نہ کرے تو راجپوت بھی اسی طرح ناک چبانے سے پیچھے نہیں رہیں گے ۔ دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ کوئی بھی طاقت اس فلم کو ریلیز ہونے سے نہیں روک سکتی ۔ اور اس وقت جاری مظاہروں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ہندوستان قدیم دور میں واپس جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT