Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / دیڑھ سو ارکان کی ایک ہی دن حلف برداری کا ریکارڈ

دیڑھ سو ارکان کی ایک ہی دن حلف برداری کا ریکارڈ

نئی دہلی۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سولہویں لوک سبھا کا آج تیز رفتار انداز میں آغاز ہوا جہاں 539 کے منجملہ 510 ارکان بشمول وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر قائدین نے ایک ہی دن میں حلف لیا جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس موقع پر ایوان میں خیر سگالی کے اور خوشگوار لمحات دیکھے گئے ۔ ایوان کیلئے پہلی مرتبہ منتخب 300 سے زائد ارکان نے حلف لیا اور ایوان میں اس وقت

نئی دہلی۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سولہویں لوک سبھا کا آج تیز رفتار انداز میں آغاز ہوا جہاں 539 کے منجملہ 510 ارکان بشمول وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر قائدین نے ایک ہی دن میں حلف لیا جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس موقع پر ایوان میں خیر سگالی کے اور خوشگوار لمحات دیکھے گئے ۔ ایوان کیلئے پہلی مرتبہ منتخب 300 سے زائد ارکان نے حلف لیا اور ایوان میں اس وقت کثرت میں وحدت کا نظارہ واضح طور پر دکھائی دے رہے تھا ۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی بھی لوک سبھا کیلئے پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ ایوان میں ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ چلتا رہا اور کئی ارکان اپنے روایتی لباس اور سروں پر پگڑی باندھے ہوئے

ایوان میں پہونچے ۔ کئی ارکان نے اپنی مادری زبان میں حلف لیا ۔ سفید کرتے پاجامے میں ملبوس وزیر اعظم نے سب سے پہلے حلف لیا اور ارکان نے بنچس کو تھپتھپا کر ان کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے ہندی زبان میں خدا کے نام پر حلف لیا ۔ ان کے بعد سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے حلف لیا ۔ اس کے بعد ان کے کئی کابینی رفقائے کار اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا ۔ بیشتر ارکان نے اپنی مادری زبان میں حلف لیا جبکہ چند وزراء بشمول سشما سوراج نے سنسکرت میں حلف لیا۔ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں اور قائدین کے مابین تلخ کلامیوں اور الزامات وغیرہ کا سلسلہ دیکھا گیا تھا تاہم ایوان میں آج منظر بدلا ہوا دکھائی دے رہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT