Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دیگر ریاستوں کے مقابلے تلنگانہ کی کانکنی کی پالیسی بہتر:سدھو

دیگر ریاستوں کے مقابلے تلنگانہ کی کانکنی کی پالیسی بہتر:سدھو

حیدرآباد 13اپریل (یواین آئی) پنجاب کے وزیر سیاحت نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی کانکنی کی پالیسی بقیہ ملک کے مقابلے بہتر ہے۔یہاں کی کانکنی کی پالیسی کی پنجاب میں تقلید کی جانی چاہیے ۔ ریاست میں کانکنی کی پالیسی کی تدوین کے لئے سدھو کی قیادت میں وہاں کی حکومت نے کابینی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب کانکنی ماڈل کی تفصیلات معلوم کرنے کے لئے انہوں نے اے پی اور تلنگانہ کا دورہ کیا ہے ۔تلنگانہ کی ریت کی پالیسی کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب کی معیشت کی تبدیلی کا ذریعہ بنے گی ۔ اس وفد جس کی قیادت سدھو نے کی ،ریت کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے اور اس سے متعلق پہلووں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کانکنی کے شعبہ میں ترقی کے کافی امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پانچ دریا اس کی ریت کی کانکنی کے امکانات کے لئے بہتر ہیں۔یہاًں کی ریت کی پالیسی بہتر حکومت نے آکشن سسٹم ختم کر دیا ہے ۔
TOPPOPULARRECENT