Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / دیگر پسماندہ طبقات کو سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں

دیگر پسماندہ طبقات کو سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں

نئی دہلی۔/5اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری ملازمتوں میں تحقیقات کیلئے دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) سے وابستہ امیدواروں کیلئے مختلف نوعیت کے سرٹیفکیٹس پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب یہ امیدوار از خود تصدیق شدہ دستاویزات داخل کرسکتے ہیں۔ اس خصوص میں نئے قواعد وضوابط حکومت کے زیر غور ہے۔ جبکہ مروجہ قواعد کے مطابق مرکزی حکومت کی جائیدادوں اور خدمات میں تحقیقات کیلئے او بی سی امیدوار کو ایک سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس میں امیدوار کا معاشی موقف ثابت کرنا پڑتا ہے۔لیکن اب متعلقہ حکام امیدوار کے از خود تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کو قبول کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT