Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں امراض قلب متاثرین کیلئے میگا طبی کیمپ کا انعقاد

دیگلور میں امراض قلب متاثرین کیلئے میگا طبی کیمپ کا انعقاد

ماہر ڈاکٹروں کی خدمات سے استفادہ ، مفت ادویات کی تقسیم

دیگلور ۔ 11 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممتاز مجاہد آزادی و سیاست داں سوشلسٹ قائد ، عالم دین مولانا قاضی سید حامد علی تنویر جنہیں حال ہی میں حکومت کی جانبس ے بعدازمگر ’’ دیگلور بھوشن ایوارڈ ‘‘ سے میونسپل کونسل نے نوازا تھا کی یاد میں ڈسٹرکٹ سیول ہاسپٹل دیگلور کی اعانت سے مجاہد آزادی قاضی حامد تنویر سوشیل کلچر ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی و وچارمنچ ( رجسٹرڈ ) کی جانب سے سیول ہاسپٹل دیگلور ( ضلع نانڈیڑ ) مہاراشٹرا میں ایک میگا طبی کیمپ برائے تشخیص و آپریشنس اور جنرل اوارنیس مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں تقریباً تین سو سے زائد بلڈپریشر ، شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ ای سی جی ، ٹو ڈی ایکو جیسی قیمتی ٹسٹ کے علاوہ خون و قارورہ و دیگر ٹسٹ ماہرین فزیشنس نے مفت میں انجام دیئے بلکہ تمام ہی مبتلا و مستحق مریضوں میں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں ہیں ۔ اس مفت طبی کیمپ کی صدارت سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل دیگلور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مسٹر ڈاکٹر شیخ رفیع الدین حیدر ( ممتاز سرجن ) نے کی ۔ جلسہ کی صدارت ماہر امراض و سرجن ڈاکٹر وینکٹیش کابدے نے کی ، اپنی تقریر میں کہا کہ سماجی خدمات سب ہی رہنما انجام دیتے ہیں لیکن مجاہد آزادی ہند بزرگ قائد مولانا قاضی حامد علی تنویر کی بات ہی الگ تھی وہ بے لوث مذہبی سماجی خدمت گار تیس سال تک میونسپل کارپوریٹر ، سوشلسٹ اور جنتادل قائد ایوان تھے انہوں نے کرسی کی کبھی پرواہ نہیں کی صرف ہر مذہب و ملت ہندو مسلمان ، ہریجن ، دلت و دیگر سماج کیلئے خدمات انجام دیں جب ہی کہ انہیں ’’ دیگلور بھوشن ‘‘ جیسا قیمتی سماجی بلدی ایوارڈ سے سال گزشتہ ہی یوم مہاراشٹرا تاسیس کے موقع پر بلدیہ نے نوازا تھا ۔ آج ان کے فرزندان ، رشتہ داروں ہینہیں صدر بلدیہ و ان کی میونسپل بالخصوص نائب صدر بلدیہ مسٹر اویناش نیلم ، سید آصف الدین پٹیل ، غلام رسول ، محمد شریف ماموں ، دتوانا جوشی ، راجیو پٹیل ، سنیل ایشموار ( تمام کونسلرس ) و صدر وچارمنچ ٹرسٹ مسٹر شیخ ایوب سیٹھ عمودی وغیرہ قائدین موصوف کے مشن کو آج بھی امن و قومی یکجہتی کو فروغ دیا ہے ۔ تمہیدی تقریر میں ڈاکٹر شیخ مجیب احمد ( ٹریژر ٹرسٹ ٭ نے کہا کہ یہ ہمارا چھٹا مفت طبی کیمپ ہے اس سے قبل مفت سرجری کیمپ ، امراض مہلک تشخیص کیمپ ، ختنہ کیمپ ، ای این ٹی معالجہ سرجری کیمپ جیسے خدمات انجام دیتے ہوئے ہزاروں مستحق و غریب مریضوں کی خدمات مک و بیرون ملک سے سند یافتہ ماہرین سرجن و فزیشنس کی خدمات سے استفادہ کا تذکرہ کیا ۔ ٹو ڈی ایکومیشن کے کمپنی گڈگاوں ہریانہ کے منیجر مسٹر اشیش شکلا ( ہونوسائیٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ) ہریانہ ، سونوگرافی و دیگر ماہرین ڈاکٹرس میں ڈاکٹر ایم اے عباسی ، ڈاکٹر مہیش چودھری ، ڈاکٹر پرشانت پٹیل  ، ڈاکٹر وجئے مساڑے ، ڈاکٹر اجیت کابدے ، ڈاکٹر سریکانت جھنور ، ڈاکٹر جناردھن بھومے ، ڈاکٹر شیخ انیس ، ڈاکٹر فاروق گھانچی ، ڈاکٹر عبید خان ، ڈاکٹر اشوک ، ڈاکٹر تجمل پٹیل ، ڈاکٹر کدریکر ، ڈاکٹر سید آصف ، ڈاکٹر ایس کے علی جیسے حیدرآباد ، اورنگ آباد ، لاتور ، نانڈیز نے اپنی خدمات انجام دیں ۔ ڈاکٹر شیخ مجیب ، ڈاکٹر قاضی اقبال علی مدثر ، ڈاکٹر اینگولے ، ڈاکٹر نجیب احمد ، ڈاکٹر شیخ جنید ، ڈاکٹر وزارت علی ، ڈاکٹر سید وحید ( بھارت لیاب ) کے علاوہ مفت ادویات کی سربراہی ممتاز کمپنی بلیو کراس اور میڈلے کے ایم آر ایراوار ، معین قریشی ، پرلی کر وغیرہ نے انجام دیا ۔ جبکہ مسٹر مبشر شریف ( نانڈیڑ ) ، عتیق الرحمن ، جمیل احمد کے علاوہ لائف لائن کے شیخ مبین احمد کے علاوہ ٹرسٹ کے قاضی سید انصار علی ارمان ، امداد علی رضوان ، قاضی لائق علی نعمان ، شیخ غفار ، شیخ شمشیر ، مسٹر زبیر انصاری ، سید حبیب القادری ، سید احسان علی ، سید جاوید و سرکاری ہاسٹل کے تمام وارڈس نرسس ، کمپاوڈرس وغیرہ نے مکمل تعاون دیتے ہوئے مریضوں کی بھرپور رہبری کی ۔ ٹرسٹ کے سکریٹری نثار احمد دیشمکھ نے نظامت کیاور سید جاوید نے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT