Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں لال ریتی منتقل کرنے والی 15 لاریاں ضبط

دیگلور میں لال ریتی منتقل کرنے والی 15 لاریاں ضبط

15 ملزمین گرفتار، ملزمین کو دو یوم کی پولیس کسٹڈی
دیگلور /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ کئی ماہ سے غیر مجاز طور پر مہاراشٹرا سے تلنگانہ آندھراپردیش اور کرناٹک ریاستوں کیلئے اسمگلنگ کرنے والی پندرہ لال ریتی کی مال ٹرکس لاریوں کو ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر مینا کی ہدایت پر لوکل کرائم برانچ پولیس نے دھاوے کرتے ہوئے مستعدی سے ان تمام گاڑیوں کو ملزمین سمیت گرفتار و ضبط کرلیا ہے ۔ پولیس کے بموجب یہاں کے اثر و رسوخ رکھنے والے معمولی دھڑوت رقم بھرکر ندیوں سے ریتی نکاسی اور فروختگی کے ٹنڈرس بھرتے تو ہیں لیکن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مواضعات ایزگی ، شیل گاؤں ، شوالہ ، سانگوی ، عمر، وغیرہ کی ندیوں کے دامن میں جے سی پی مشینیں لگاکر ان مشینوں کے ذریعہ لال ریتی کی نکاسی کرتے ہوئے روآنہ سینکڑوں ٹرک جبکہ پانچ تا سات ٹن ہی کی رائیلٹی حق مالکانہ معمولی ٹیکس بھر کر حکومت ( کلکٹریٹ تحصیلدار ال ) کے آنکھوں میں دھول جھونک کر عہدیداران مال ، پولیس ( تلاشی گرداور ) کو رشوت دیکر ایک ایک لاری میں مال ٹرکس میں دس تا پندرہ ٹن بلکہ بارہ تا سولہ ٹائر کی بڑی بڑی لاریوں گاڑیوں کے ذریعہ کئی ماہ سے اس لال سونے کی منتقلی بین الریاستی پیمانے پر اسمگلنگ کی جارہی ہے ۔ تو اب نئے ضلع ایس پی مسٹر میسنا ( ناندیڑ ) نے ناندیڑ ضلع میں تمام ہی غیر مجاز کاروبار کرنے والوں پر نکیل کسدی ہے ۔ چنانچہ جمعرات 21 ستمبر کو دوپہر دیگلور میں ایسی ہی غیر مجاز لاریوں کی چیکنگ کرنے پر ایک دو نہیں پندرہ بڑی لاریاں پولیس انسپکٹر کرائم برانچ ناندیڑ و دیگلور کے ہاتھ لیں ۔ ان پندرہ گاڑیوں کے ذریعہ پولیس نے تین کرؤڑ دس لاکھ سولہ ہزار روپئے کی مالیتی لال ریتی ضبط کرتے ہوئے پندرہ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دیگلور پولیس اسٹیشن میں فریاد اے پی آئی مسٹر اومکانت چنچولکر نے 466/17 کے ذریعہ درج کرادی ہے ۔ پولیس نے پندرہ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 379,34 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے جبکہ ایک رسوخ دار شخص کی اے سی کار بھی پولیس نے ضبط کرلی ہے ۔ ملزمین کے نام قاسم خان ، سید خان ساکن بسواکلیان ( بیدر ) بھنجے چودھری ( بسواکلیان ) انیل منوہر ( جنواڑہ ) دلیپ مہادیو ( جنواڑہ ) گنیش آلورے ، شادول محمد صاحب ملا ( بیدر اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT