Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں میگالوک عدالت کا انعقاد

دیگلور میں میگالوک عدالت کا انعقاد

دیگلور ۔ 10 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاراشٹرا ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں تعلقہ لیگل ایڈ کمیٹی و پنچایت سمیتی محکمہ مال تحصیل کے تعاون سے دیگلور کی عدالت منصفی میں نیشنل میگالوک عدالت کا انعقاد ہوا ۔ اس لوک عدالت کا افتتاح منصف مجسٹریٹ مسٹر وی وی کھڑپے اور جوائنٹ منصف شریمتی ایس ایس گوائی نے کیا ۔ اس لوک عدالت میں بھارت سنچارنگم ‘ قومی بینک ‘ الکٹرک سٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی دفاتر کے ذمہ اران ‘ انجنیئرس اور منیجرس نے اپنے اپنے محکمہ کے بقایاجات کی یکسوئی دیگلور کے عدالت میں دونوں ججس کے اجلاس پر دیوانی کے 25 اور فوجداری کے تین مقدمات میں دونوں فریقین کے باہمی تعاون سے معاملہ جات کی کامیاب یکسوئی کر دی گئی ہے ۔ مقدمات کی یکسوئی میں دیگلور بار اسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ مجاہد بیگ دیشمکھ‘ ناگناتھ شنڈے ۔ ایڈوکیٹ قاضی سید محسن علی ‘ ایڈوکیٹ ڈونگلی کر ‘ ہنمنت راؤ ارشیوار ‘ زین العابدین انصاری ‘ سوگاونکر ‘ کلیان راؤ ڈیشپانڈے ‘ ترمبک جادھو ‘ اشوک جادھو ‘ قاضی سید ولایت علی تحسین ‘ سید پرویز علی قاضی ‘ کامبلے ‘ سوریہ ونشی ‘ ساڑوے ‘ مس پوجلوار ‘ اسلم انصاری ‘ فضل احمد ‘ وسیم تملورکر (تمام ایڈوکیٹ) نے مقدمات میں پیروی کی ۔ پیانل جج کے طورپر ایڈوکیٹ ایم ایم انعامدار ‘ مسٹر قاضی انصار علی ارمان ‘ ایڈوکیٹ وجئے نیلم وار اور مسٹر سائیلو موجود تھے ۔ عدالت کے اسٹینوگرافر سید افتخارالدین ‘ اوماکانت راؤ شیٹے ‘ نلیش سنگوائی ‘ جٹھن سارنگے ‘ کرن کچھوے نے فائیل پیش کئے ۔

TOPPOPULARRECENT