Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیہاتوں کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش

دیہاتوں کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش

تانور منڈل میں سڑکوں کے سنگ بنیاد ،رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کا خطاب

تانور منڈل میں سڑکوں کے سنگ بنیاد ،رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کا خطاب
مد ہول /7 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میںوزیر اعلی مسٹر چندر شیکھر رائو کی زیر قیادت حکو مت نے تلنگانہ کے منڈل اور مواضعات کیلئے بی روڈ اور شہروں میں سی سی روڈ ، صاف و شفاف پا نی کی سربراہی کیلئے حکومت کو شاں ہے، ان خیالات کااظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے تا نور منڈل میں تر قیاتی کا موں کا افتتاح کے مو قع پر خطاب کر تے ہوئے تا نور تا موگلی روڈایک کروڑ59 لا کھ روپئے کا سنگ بنیاد رکھا- اسی طرح تا نور ایس ٹی آشرم اسکول کیلئے 67 لا کھ روپئے ، بولسہ سی سی روڈ کیلئے ایک لا کھ روپئے ، کھر با لہ سڑکوں کی مر مت کیلئے 2 لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں لائی انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ حکو مت دیہاتوں کو ترقی سے ہمکنار کر نے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے اسی طرح حلقہ اسمبلی مدہول کو ترقی کیلئے حکو مت سے خصوصی بجٹ منظور کرواتے ہوئے حلقہ کو ترقی دی جائے گی اس موقع پرمسلمانان تا نورجن میں ماجد خان شیخ حسین نائب سر پنج مسلگا نے مسلمانوں کے مسائل سے جی وٹھل ریڈی کو واقف کرواتے ہوئے کہاکہ تا نور میں مسلم شادی خانہ کا تعمیری کا م فنڈ کی کمی کہ وجہ سے کام بند ہو چکا ہے لہذا مسلم شادی خانہ کی تعمیری کا م کو مکمل کر نے کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں لا نے کا مطالبہ کیا جس پر رکن اسمبلی نے انہیں تیقن دیا جلسہ کے دوران پی اے سی ایس چیر مین نارائن پٹیل نے کہاکہ تا نور میں سا بقہ حکو مت میں جی وٹھل ریڈی نے اس مقام پر وزیر اعلی کو مدعو کر تے ہوئے کم وبیش 2 کروڑ40 لاکھ روپئے کی منظوری سڑکوں کی تعمیرکیلئے مختص کروایا تھا اور اس رقم سے تا نور کے گلی گلی میں سڑکوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سی آر آئی راجیشور ریڈی ، جے ای محمد تو فیق احمد ، ایم پی پی بالے رائوزیڈ پی ٹی سی پو تا جی پٹیل ، ایم آر او توکا رام ، ایم پی ڈی او کرانتی ویداراج ، مقامی سر پنج ما دھو رائو پٹیل، کے علاوہ سیاسی قائدین و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT