Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دیہی بیروزگار افراد کیلئے فنی کورسیس کی مفت تربیت

دیہی بیروزگار افراد کیلئے فنی کورسیس کی مفت تربیت

اے پی بی آئی آر ای ڈی میں 45 یومی کورس کے دوران مفت قیام وطعام کی سہولت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( نمائندہ خصوصی ) : ہندوستان بھر میں مسلمان تعلیمی اور معاشی لحاظ سے انتہائی پسماندہ ہیں اور اس بارے میں ہم غیر معمولی باتیں شکوے شکایات کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن مسلمانوں میں بیروزگاری دور کرنے ، نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں روزگار سے مربوط کرنے یا پھر چھوٹے پیمانے کے کاروبار شروع کرنے میں ان کی مدد یا حوصلہ افزائی کے لیے کچھ نہیں کرتے افسوس اس بات پر بھی ہے کہ ہم حکومتی اسکیمات سے بھی مسلم نوجوانوں اور خاندانوں کو بہتر انداز میں استفادہ کروانے سے قاصر رہتے ہیں ۔ موجودہ حالات میں ایسا چلنے والا نہیں مسلم اقلیت کو زندگی کے تمام شعبوں میں دستیاب مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہوگا اور بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے شروع کئے جارہے تربیتی پروگرامس میں حصہ لینا ہوگا ۔ بیروزگار مسلم نوجوان موبائل فون سرویسنگ ، کمپیوٹر ہارڈویر ، سافٹ ویر ، نٹ ورکنگ ، الیکٹریشن اور زرعی پمپوں کی درستگی میں مہارت حاصل کرتے ہوئے ماہانہ ہزاروں روپئے کما سکتے ہیں ۔ حکومت تلنگانہ نے بیروزگار اقلیتی نوجوانوں کے لیے موبائل سرویسنگ ، ایم ایس آفس ، اڈوانسڈ کمپیوٹر نٹ ورکنگ ، پی سی ہاڈویر ، ڈومسٹک الیکٹریشن اور زرعی پمپس کی درستگی کی تربیت کا اہتمام کیا ہے ۔ ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود جناب ایم جے اکبر کے مطابق بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹر پرینئر شپ (APBIRED) راجندر نگر حیدرآباد دیہی تعلیم یافتہ بیروزگار افراد کے لیے مذکورہ کورسیس کی ان کیمپس تربیت کا اہتمام کررہا ہے ۔ 45 دنوں کے اس تربیتی پروگرام کا آغاز 4 ستمبر سے ہوگا اور 20 اکٹوبر تک جاری رہے گا ۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو 45 دنوں تک قیام و طعام کی مفت سہولت حاصل رہے گی ۔ موبائیل سرویسنگ کے کورس میں داخلہ کے لیے تعلیمی قابلیت ایس ایس سی ہونی چاہئے ۔ اس کورس میں 25 امیدواروں کو داخلے دئیے جائیں گے ۔ امیدواروں کی عمر 18 اور 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ ایم ایس آفس کے کورس میں 35 امیدواروں کے داخلے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ اس کے لیے تعلیمی قابلیت انٹر اور عمر کی حد 18 تا 30 سال رکھی گئی ہے ۔ اڈوانسڈ کمپیوٹر نٹ ورکنگ کورس میں 30 نشستیں ہیں ۔ امیدواروں کا انٹر میڈیٹ کامیاب اور پی سی ہارڈویر میں کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ پی سی ہارڈویر کورس میں میں نشستوں کی تعداد 25 ہے ۔ انٹر کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ ڈومیسٹک الیکٹریشن اور زرعی پمپس کی درستگی و مرمت کے کورس میں 25 نشستیں ہیں ۔ ایس ایس سی کامیاب یا فیل امیدوار اہل ہیں ۔ تمام کورس میں امیدواروں کی حد عمر 18 تا 30 سال مقرر کی گئی ہے ۔ مسٹر جلال الدین اکبر کے مطابق انجینئرنگ ، ایم بی اے ، ایم سی اے اور کالج جانے والے طلبہ مذکورہ کورسیس کے لیے اہل نہیں ہیں ۔ ان کورس میں داخلہ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر کئے جائیں گے ۔ اس کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ کورس کی تکمیل کے بعد انہیں مختلف اداروں میں ملازمتوں کے حصول میں رہنمائی بھی کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-60026350 ۔ 60026351 پر ربط کریں اور ویب سائٹ apbired.org کا مشاہدہ کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT