Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / دیہی ترقی تاریخی: رام کرپال یادو

دیہی ترقی تاریخی: رام کرپال یادو

نئی دہلی۔15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر دیہی ترقی نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے چار سال میں دیہاتوں کو ’’تاریخی ‘‘ ترقی دی ہے۔ وزارت اس بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 27,711 کروڑ روپئے دیہی ہائوزنگ پروگرام پر 2014ء سے 2018ء تک تاحال خرچ کیے ہیں جبکہ 2010 سے 2014ء تک یو پی اے دور حکومت میں 43,371 کروڑ روپئے خرچ کیے گئے تھے اور کام کے دن دونوں حکومتوں کے دور میں علی الترتیب 49.97 کروڑ اور اور 25.26 کروڑ تھے۔ یو پی اے دور کے آخری چار سالوں میں 45,924 کیلومیٹر دیہی سڑکیں 27,547 دیہی بستیوں کو مربوط کرتے ہوئے تعمیر کی گئیں۔ ان اعداد و شمار کو پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے دیہی ترقیات رام کرپال یادو نے دعوی کیا کہ کسی بھی حکومت نے اب تک اتنا کام نہیں کیا ہے جتنا کہ این ڈی اے حکومت نے دیہی ہندوستان کے معیار حیات کو بہتر بنانے کیلیے کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کا یہ کام ’’تاریخی‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام دیہی علاقوں کو بااختیار بناتا ہے اور غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے اس لیے یہ تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھاجائیگا۔

TOPPOPULARRECENT