Tuesday , June 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی ترقی سے ہی ریاست اور ملک کی ترقی ممکن

دیہی ترقی سے ہی ریاست اور ملک کی ترقی ممکن

بودھن۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر وینکٹیشور راؤ نے کل شام اے آر گارڈن میں بودھن ڈیویژن سطح کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عہدیدار دیہی سطح پر وہاں کے عوامی مسائل اور حسب ضرورت ترقیاتی کاموں کی نشاندہی کریں۔ ضلع کلکٹر نے سرکاری پروگرام ’ ہمارے گاؤں کے ترقیاتی منصوبے ‘ عنوان کے تحت من

بودھن۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر وینکٹیشور راؤ نے کل شام اے آر گارڈن میں بودھن ڈیویژن سطح کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عہدیدار دیہی سطح پر وہاں کے عوامی مسائل اور حسب ضرورت ترقیاتی کاموں کی نشاندہی کریں۔ ضلع کلکٹر نے سرکاری پروگرام ’ ہمارے گاؤں کے ترقیاتی منصوبے ‘ عنوان کے تحت منعقدہ اس اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عہدیدار عوامی تعاون سے مقامی مسائل کی یکسوئی کیلئے لائحہ عمل تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقی سے ریاست اور ملک کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ ایک موضع میں محاصل کی صد فیصد وصولی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہی دیہی سطح پر تعلیم اور طبی امداد پر مقامی عہدیدار خصوصی توجہ دیں اور ترک تعلیم کئے ہوئے بچوں کو پھر سے مدارس میں داخلہ دلانے مقامی سطح پر مہم چلانے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ کلکٹر نے کہا کہ امسال ضلع نظام آباد میں جملہ ایک لاکھ 62ہزار ہیکٹر پر دھان کی فصل بوئی جارہی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ فصل کو مقامی طور پر محفوظ رکھنے گوداموں کا قبل از وقت انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ کم خرچ پر نفع بخش فصلیں اُگانے کی کسانوں کو ترغیب دیں۔کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں رہائش پذیر خاندانوں سے زیادہ راشن کارڈس تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے بوگس راشن کارڈس کو ضبط کرنے کی عہدیداروں سے خواہش کی۔ کلکٹر نے کہا کہ سفید راشن کارڈ پر فی کیلو ایک روپیہ چاول فراہم کیا جارہا ہے لیکن بازار میں چاول کی قیمت 15تا20روپئے کیلو ہے۔ حکومت کو بوگس راشن کارڈ کے باعث کافی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر راجہ رام، سریش بابو، ڈی اینڈ ایم ایم او گووند واگمرے، شیوالنگم کے علاوہ دیگر عہدیدار شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT