Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی خواتین کیلئے دینی تعلیم کی فراہمی کا نظم

دیہی خواتین کیلئے دینی تعلیم کی فراہمی کا نظم

بودھن۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ انوارالعلوم رئیس پیٹ بودھن میں مجلس تحفظ ختم نبوت کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقسیم انعامات جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے صدر مدرسہ انوارالعلوم کمیٹی جناب سید ریاض الحسن نے کہا کہ تعلقہ بودھن میں شامل پانچ منڈل بودھن، کوٹگیر، ورنی رنحل اور ایڈپلی مستقر و ان منڈلوں کے دیہی علاقوں میں تحفظ ختم نبوت کمی

بودھن۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ انوارالعلوم رئیس پیٹ بودھن میں مجلس تحفظ ختم نبوت کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقسیم انعامات جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے صدر مدرسہ انوارالعلوم کمیٹی جناب سید ریاض الحسن نے کہا کہ تعلقہ بودھن میں شامل پانچ منڈل بودھن، کوٹگیر، ورنی رنحل اور ایڈپلی مستقر و ان منڈلوں کے دیہی علاقوں میں تحفظ ختم نبوت کمیٹی کی جانب سے 54 جزوقتی صباحی مدارس چلائے جارہے ہیں جہاں صبح اور سہ پہر اسکول جانے والے بچوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ منڈلوں میں جملہ 1200 طلبہ دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ہر موضع کے مدرسہ کی ذمہ داری مقامی مساجد، ائمہ کو دے دی گئی ہے۔ ائمہ حضرات مساجد میں صباحی مدارس چلا رہے ہیں۔ جناب ریاض الحسن نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ماں باپ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلوانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرپرستوں کی مذہبی معلومات اور دینی تعلیم سے خصوصی دلچسپی دیکھ کر مجلس تحفظ ختم نبوت کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نماز، روزہ و دینی معلومات کی تربیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کیلئے دیہی سطح پر خواتین کو بھی دینی تعلیم فراہم کرنے کا نظم تیار کیا گیا جس کے لئے چار خاتون معلمات کا تقرر کرتے ہوئے مقامی خواتین کی سہولت کے لحاظ سے سہ روزہ یا ہفتہ واری جماعتوں کا دیہی علاقوں میں اجتماع ہوگا۔ جناب ریاض نے صباحی مدارس چلانے والوں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے دیہی خواتین کو دینی تعلیم فراہم کرنے مقامی افراد سے مشاورت کرنے کی خواہش کی۔ قبل ازیں صباحی مدارس میں زیرتعلیم طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس اہم ججلسے میں اے آر پی کیمپ کے حافظ محمد مسعود بیگ، موضع نیلا کے فہیم احمد، پوتنگل کے محمد زبیر، نوی پیٹھ کے محمد ریاض احمد، اوٹ پلی کے محمد عقیل، اہراج پلی کے محمد یسین کوٹگیر پوتنگل کے محمد شفیق احمد جلہ پلی کے شیخ عمران حبیب کالونی کوٹگیر کے محمد فرید پنٹہ کلاں کے محمد ودود دومل ایڈگی کے اعجاز احمد، اینوڑہ کے محمد یٰسین خان، خواجہ پور کے محمد عرفان، تاڑ بلولی کے عبدالواحد، امیر علی نگر کے شیخ فیاضی الدین، بلال فارم کے شیخ احمد رنجل کے مولانا کلیم الدین اور بیر کور بہراپور کے سید داؤد علی نے اس جلسے تقسیم انعامات میں اپنے صباحی مدارس کے طلباء و طالبات کے ساتھ شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT