Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی سطحپر سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کا منصوبہ

دیہی سطحپر سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کا منصوبہ

کاماریڈی:11؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں عوام کا تعاون سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے اور فرائض کی انجام دہی میں تساہلی برتنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع انچارج کلکٹر مسٹر وینکٹیشور رائو کل بابا گوڑ فنکشن ہال کاماریڈی میں ڈویژن سطح کے عہدیداروں سے ہمارا گائوں، ہماری منص

کاماریڈی:11؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں عوام کا تعاون سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے اور فرائض کی انجام دہی میں تساہلی برتنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع انچارج کلکٹر مسٹر وینکٹیشور رائو کل بابا گوڑ فنکشن ہال کاماریڈی میں ڈویژن سطح کے عہدیداروں سے ہمارا گائوں، ہماری منصوبہ بندی کس طرح ہونی چاہئے اور کیا کرنا چاہئے اس بارے میں عہدیداروں کو شعور بیدا کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ دیہی سطح سے ضلع سطح تک منصوبہ بندی کرتے ہوئے عملی جامع پہنانے کیلئے اقدامات پر زور دیا۔ مسٹر وینکٹیشور رائو نے کہا کہ دیہاتوں میں موجودہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے منصوبہ بندی کریں ہر دیہات کیلئے خصوصی عہدیداروں کے ساتھ ریونیو ڈویژنل آفیسر ایم پی ڈی او، ضلع پریشد کے رکن، ایم پی ٹی سی کے رکن، سرپنچ دیہاتیوں کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لائیں دیہات کی منصوبہ بندی کرنے میں عوام کا تعاون حاصل کریں۔ دیہاتوں میں تالاب، کنٹہ، سڑکوں کی تعمیر، پینے کے پانی کی ٹانکی، برقی ودیگر مسائل کی منصوبہ بندی کریں ۔ ہر دیہات میں 33 فیصد جنگلوں کے اضافہ کیلئے ہر سال 50 ہزار پودوں کی شجرکاری کریں۔جنگلوں میں پھلوں کے پودے لگائیں اور ماحولیات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں۔ فیس ریمبرسمنٹ اسکیم سے استفادہ کیلئے مقامی اور غیر مقامی طلباء کی نشاندہی کرتے ہوئے سرٹیفکٹ کی اجرائی عمل میں لائیں۔ضلع کی آبادی سے زیادہ راشن کارڈس ہے لہذا بوگس راشن کارڈس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں برخواست کیلئے اقدامات کریں۔ ہر دیہات میں ڈمپنگ یارڈ کے قیام کیلئے ریونیو کے عہدیدار اقدامات کریں۔ پی ڈی ڈموا شیوا لنگیا نے سرکاری اراضیات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان میں شجرکاری کرنے کی خواہش کی۔ ڈی پی او سریش بابونے بتایا کہ دیہاتوں میں برقی نظام کی بہتراور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے 26 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ بالاجی نائیک، ضلع سطح کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT