Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی سطح سے تلنگانہ کے تعمیر کا منصوبہ

دیہی سطح سے تلنگانہ کے تعمیر کا منصوبہ

نظام آباد:9؍ جولائی ( محمد جاوید علی)تلنگانہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے احکامات پر سنہری تلنگانہ کی تعمیر میں ضلع عہدیداروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں ضلع کے عہدیداروں سے ضلع انچارج کلکٹر کل رات 3گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا اور ایک جائزہ لیتے ہوئے سنہری تلنگانہ کی تعمیر میں ضلع کے عہدیداروں کا تعاون ناگزیر قر

نظام آباد:9؍ جولائی ( محمد جاوید علی)تلنگانہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے احکامات پر سنہری تلنگانہ کی تعمیر میں ضلع عہدیداروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں ضلع کے عہدیداروں سے ضلع انچارج کلکٹر کل رات 3گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا اور ایک جائزہ لیتے ہوئے سنہری تلنگانہ کی تعمیر میں ضلع کے عہدیداروں کا تعاون ناگزیر قرار دیا۔پرگتی بھون میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے ضلع انچارج کلکٹر ضلع کے عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں میں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔ 12؍ جولائی سے 17؍ جولائی تک دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے دیہی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی منصوبہ بندی کریں خاص طور سے تعلیم، صحت، آبی سہولتیں، برقی سربراہی کا منصوبہ بندی میں خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔ دیہی سطح سے ریاستی سطح تک کئے جانے والی منصوبہ بندی پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔ فرینڈلی گورنمنٹ کے تحت عہدیداروں سے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ کام کاج میں دلچسپی ضروری ہے۔ دیہی ترقی کیلئے ٹیکسوں کی وصولی اور سرپنچوں کارکردگی میں بہتری پیدا کرنا ضروری ہے ۔17سے 22؍ جولائی تک ہمارا منڈل ہمارا منصوبہ اور 22سے 27؍ جولائی تک ہمارا ضلع ہمارا منصوبہ نعرے کے تحت منصوبہ بندی کرنے کی عہدیداروں سے خواہش کی۔ زرعی شعبہ کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے این آر ای جی ایس فنڈس کے استعمال کرنے اس کے علاوہ گذشتہ کئی سالوں سے مختلف محکمہ جات میں زیر التواء فنڈس کی رپورٹ دینے کیلئے بھی عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے انچارج کلکٹر مسٹر وینکٹیشور رائو نے کہا کہ دیہاتوں میں تخم کی ضرورتوں کے بارے میں عہدیداروں سے دریافت کریں پہاڑی علاقوں میں سالار انرجی کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہر دیہات میں آبپاشی کے تحت دیہاتوں میں آبی سہولتوں کی فراہمی، صنعتوں کے قیام کیلئے اور ضرورت کے مطابق ہر دیہات میں ڈمپنگ یارڈ قائم کرنے اور شہر میں مزید چار ڈمپنگ یارڈ کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کرنے کیلئے کمشنر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی۔ 20 ہزار آبادی پر مشتمل علاقوں میں ڈمپنگ یارڈ قائم کرنے کی اناج کے تحفظ کیلئے مزید گودامس کے قیام کیلئے بھی اقدامات کرنے کی اور کسانوں کے اناج کی حفاظت کیلئے کولڈ اسٹورج کے قیام کے بارے میں بھی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی ترقی کیلئے عملی جامہ پہنانے کیلئے فنڈس کی کوئی قلت نہیں ہے چیف منسٹر اس بارے میں اس بات کو واضح کیا ہے ۔ دیہی ترقی میں محاصل کی وصولی کیلئے عہدیداروں کو سختی کے ساتھ پیش آنے کی ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کو برقی کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت دی۔ سرپنچ اپنے سیاسی اغراض کیلئے ٹیکسوں کی وصولی میں لاپرواہی برتنے کی صورت میں تین ماہ کے بعد ان کے خلاف یہ کارروائی کی جائے گی۔ مدارس میں اساتذہ کی بھرتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن مدارس میں طلباء کی تعداد کم ہے ان مدارس میں ٹیچرس زائد ہونے کی صورت میں ریشنالزیشن کے ذریعہ اقدامات کئے جانے کیلئے ڈی ای او کو ہدایت دی۔ فیس ریمبرسمنٹ کی پالیسی پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایت اور ہر حلقہ اسمبلی میں 40 لاکھ پودوں کو شجرکاری کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ انتخابات سے قبل جو عہدیدار اسپیشل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ان عہدیداروں کو دوبارہ یہ ذمہ داریاں دی جارہی ہے اور منصوبہ بندی کرنے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT