Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / دیہی سڑکوں کی تعمیر پر مؤثر نگرانی کی مودی کی ہدایت

دیہی سڑکوں کی تعمیر پر مؤثر نگرانی کی مودی کی ہدایت

انفراسٹرکچر کی اختراع میں عالمی معیارات اختیار کرنے پر زور
نئی دہلی 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے بشمول شاہراہیں، ریلویز اور ایرپورٹس انفراسٹرکچر کے کلیدی شعبوں کے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ بالخصوص دیہی سڑکوں کی تعمیرات کی سخت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے سڑکوں کی تعمیر میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور حکومت کے مفکر ادارہ نیتی آیوگ سے کہاکہ انفراسٹرکچر کی اختراع میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لیں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق سمندری جہازوں کے استعمال اور آمد و رفت کے طریقہ کار کو مؤثر اور کارگو کلیئرنس کو آسان بنانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کوئلہ کے شعبہ کا حوالہ دی تے ہوئے کہاکہ کوئلہ کی درآمدات میں مزید کمی کے لئے اقدامات کے علاوہ کوئلہ کے بجائے گیس کے استعمال میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔

 

بعض قوانین سے گاؤ دہشت گردوں کو خلاف ورزی کا موقع : سیتلواڈ
ممبئی 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ نے آج الزام عائد کیاکہ بعض تحفظ گاؤ قوانین گاؤ دہشت گردوں کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا موقع دے رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسے قوانین منسوخ کئے جانے چاہئیں۔ عوام کو چاہئے کہ یہ مسئلہ اُصولی مخالفت کی بناء پر اِسے اُٹھائیں۔ سیتلواد زدوکوب کے ذریعہ ہلاکت کے موضوع پر تقریر کررہی تھیں۔ ٹاٹا لٹریچر کے اِس پروگرام کو راست نشر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT