Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / دیہی علاقوں میں برقی قلت کے مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ

دیہی علاقوں میں برقی قلت کے مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ

ٹی ڈی پی ایم ایل سی وائی رام کرشنوڈو کا گورنر کو مکتوب

ٹی ڈی پی ایم ایل سی وائی رام کرشنوڈو کا گورنر کو مکتوب

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم پارٹی رکن پولیٹ بیورو و قائد ایوان اپوزیشن قانون ساز کونسل مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے آج گورنر آندھرا پردیش کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں برقی قلت کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو روانہ کردہ مکتوب میں بتایا کہ ریاست کے کئی اضلاع میں عوام 12 گھنٹے برقی کٹوتی کا سامنا کرنے پر مجبور ہے ۔ مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے مکتوب میں برقی کٹوتی کے سبب ہونے والے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کسان اس قلت سے پریشان ہیں اور ان کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں ۔ انہوں نے گورنر آندھر پردیش سے خواہش کی کہ وہ اس مسئلہ سے فوری نمٹنے کے اقدامات کریں چونکہ غیر معیاری برقی سربراہی اور زائد از 12 گھنٹے برقی کٹوتی سے دیہی علاقوں میں عوام کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے مکتوب میں بتایا کہ کرشنا پٹنم تھرمل پاور اسٹیشن میں 800 میگا واٹ برقی پیداوار کی صلاحیت ہونے کے باوجود دیہی علاقوں میں برقی سربراہی میں کی جانے والی کٹوتی ناقابل فہم ہے ۔ مسٹر رام کرشنوڈو نے گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے خواہش کی کہ وہ ریاست میں برقی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کریں ۔ انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر ڈسکام ، جینکو ، اور ٹرانسکو کے عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے مستقبل میں برقی کٹوتی کے وقت میں تخفیف کی ہدایات جاری کریں چونکہ برقی کٹوتی کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی سربراہی بھی متاثر ہورہی ہے اور دیہی علاقوں کے عوام کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT