Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی عوام کی بہتر خدمات کیلئے لائحہ عمل

دیہی عوام کی بہتر خدمات کیلئے لائحہ عمل

کوڑنگل میں می سیوا مرکز کو فعال بنانے کے اقدامات
کوڑنگل۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے مستقر مقام کوڑنگل منڈل کے تحت 20 گرام پنچایتیں ہیں صرف تین مقامات پر می سیوا مراکز کارکرد ہیں۔ یہاں سے 12 کلو میٹر دور مقام نندی گاؤں کلاں کے لوگوں کو بیشتر دفتری کاروبار کیلئے حسن آباد جانا پڑتا ہے۔ اگر لوگوں کی بھیڑ زیادہ ہو تو دوسرے دن جانا پڑتا ہے۔ می سیوا کے غیر سہولت بخش ہونے سے عوام الناس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مذکورہ حالات کے مدنظر دیہی عوام کی بہتر خدمات کیلئے حکومت ضروری اقدامات روبہ عمل لارہی ہے۔ آئندہ ہر گاؤں میں می سیوا مراکز کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ نیز ان مراکز کی بہتر کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب دیہی مقامات پر حکومت کی خدمات کے بروقت استفادہ کیلئے 10مئی 2011 کو اسوقت کی حکومت کی جانب سے می سیوا مراکز کا آغاز عمل میں آیا تھا۔ پہلے پہل منڈل سطح پر اشد ضروری کاروبار کیلئے 23 قسم کی خدمات شروع کی گئیں۔ بعد ازاں منڈلوں میں زیادہ آبادی والے مقامات پر زائد مراکز قائم کئے گئے۔ عوام الناس کو تضیع اوقات کرتے ہوئے دفتروں کے چکر کاٹنے کے بجائے کم وقت میں درخواستیں پیش کرتے ہوئے دفتری کاروبار کی انجام دہی حکومت کا نصب العین ہے۔ موجودہ طور پر 360  اقسام کی خدمات ان مراکز میں انجام پارہی ہیں۔ ضلع بھر میں18منڈل اور 369 پنچایتیں واقع ہیں۔ صرف 96 می سیوا مراکز قائم ہیں ایک منڈل میں 20-25 پنچایتیں ہیں۔ تین چار مقامات پر ہی مراکز قائم ہیں۔ ضروری صداقت ناموں کیلئے عوام کو ان مراکز پر جانا پڑتا ہے۔ دیہی مقامات پر زیادہ لوگ زرعی مزدور کسان رہتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ذاتی کاروبار، محنت مزدوری چھوڑ کر ان مراکز کو پہنچنا پڑتا ہے۔ ان نامساعد حالات میں نوٹ بندی کے مسئلہ نے انہیں مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ کسانوں کو پہانی کا حصول، آر او آر نقل، زمین کی قیمت، خریدنے کے بعد پٹہ کے عمل کیلئے درخواستیں، ٹائٹل ڈیڈ کی منتقلی، نام کی تبدیلی وغیرہ طلباء کیلئے ذات کے صداقت نامے، تاریخ پیدائش صداقت نامہ، او بی سی صداقت ناموں کیلئے درخواستیں وغیرہ۔ بیشتر لوگ خواہش ظاہر کررہے ہیں کہ ہر پنچایت میں می سیوا مرکز قائم کیا جائے تو عوام الناس کیلئے انتہائی سہولت کا باعث ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT