Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات

دیہی عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات

نظام آباد:24؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دیہی عوام کے مسائل کے حل اور قانون کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے سپریم کورٹ کی جانب سے ملک گیر سطح پر نیشنل وائیڈ ولیج لیگل سرویس کلینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اسی کے تحت دیہاتوں میں گرام پنچایتوں میں ان کلینکوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے سپریم کورٹ نے نیشنل لیگل سرویس اتھاریٹی ک

نظام آباد:24؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دیہی عوام کے مسائل کے حل اور قانون کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے سپریم کورٹ کی جانب سے ملک گیر سطح پر نیشنل وائیڈ ولیج لیگل سرویس کلینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اسی کے تحت دیہاتوں میں گرام پنچایتوں میں ان کلینکوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے سپریم کورٹ نے نیشنل لیگل سرویس اتھاریٹی کو احکامات جاری کیاہے ملک گیر سطح پر سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کئے جانے والے کلینکس کے قیام کیلئے ریاست کے نظام آباد ، چیتور اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے اس اسکیم کے تحت ویب کاسٹنگ کے ذریعہ راست طورپر سپریم کورٹ کے ججس عوامی مسائل سے واقفیت کے علاوہ قانون کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے ہر ہفتہ کے دن گرام پنچایتوں میں اس پروگرام کو انجام دے گی ۔

مقامی ایڈوکیٹ اور لیگل اڈوائزر کا تقرر کرتے ہوئے دیہی عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کی جائیگی اس اسکیم کا کل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سداشیو م لوتالو ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ افتتاح کریں گے ریاست کے چیتور اور ضلع نظام آباد میں اس کلینک کے افتتاح کیلئے ہائی کورٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کرنے پر ضلع نظام آباد میں اس کلینک کے افتتاح کیلئے انکا پور کا انتخاب کرتے ہوئے ضلع کورٹ نیشنل لیگل سرویس اتھاریٹی کے عہدیداروں نے انکاپور گرام پنچایت میں ویب کاسٹنگ کیمرہ کو تنصیب کررہے ہیں اور اس کا آج تجربہ بھی کیا جارہا ہے ضلع جج شمیم اختر کی قیادت میں اس پروگرام کو ترتیب دیتے ہوئے جمعہ کے روز اس پروگرام میں ضلع کے ججس شرکت کرنے کے امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT