Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی مسلمانوں کو فتنہ قادیانیت سے بچانا ضروری

دیہی مسلمانوں کو فتنہ قادیانیت سے بچانا ضروری

نلگنڈہ /9 جولائی ( ذریعہ فیاکس ) مدرسہ اسلامیہ عربیہ مسیح العلوم للبنین و البنات واقع منڈل تنگاترتی ضلع نلگنڈہ کے زیر اہتمام جلسہ تحظ ختم نبوت سے مولانا محمد عبدالاحد فلاحی ناظم مدرسہ اسلامیہ عربے ہمسیح العلوم للبنین و البنات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے دین و ایمان کی حفاظت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دیہی مسلما

نلگنڈہ /9 جولائی ( ذریعہ فیاکس ) مدرسہ اسلامیہ عربیہ مسیح العلوم للبنین و البنات واقع منڈل تنگاترتی ضلع نلگنڈہ کے زیر اہتمام جلسہ تحظ ختم نبوت سے مولانا محمد عبدالاحد فلاحی ناظم مدرسہ اسلامیہ عربے ہمسیح العلوم للبنین و البنات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے دین و ایمان کی حفاظت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دیہی مسلمانوں کاایک بڑا طبقہ دین سے محروم ہے ۔ جس پر باطل فرقوں سادیانیت و عسائیت کی تحریکوں سے مسلمان مرتد ہو رہے ہیں ۔ قادیانی اسلام کے ڈاکو ہیں قادیانی و عیسائی مشنریاں دیہات کے بھولے بھالے مسلمان علم دین سے دور ہونے کی وجہ سے قادیانی و عیسائی مشنریاں مسلمانوں کو مرتدبنانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے جن علاقوں میں مسلمان معاشی اعتبار سے کمزور ہیں وہاں جاکر قادیانی و عیسائی مسلمانوں کو علاج و معالجہ دیگر سہولتوں کا لالچ دیکر مسلمانوں کو قادیانی و عیسائی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ قادیانی عیسائی فتنہ سے اپنے آپ کو اہل و عیال و دیگر مسلمانوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کریں ۔ مدرسہ مسیح العلوم للبنین والہنات کے منعقدہ جلسہ سے صاحب ثروت طبقہ سے پرزور اپیل کی کہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر فتنہ قادیانیت و عیسائیت سے متاثرہ دیہی علاقوں کا دورہ کرکے دیہاتوں کی صورتحال کا جائزہ لیں ۔ اس طرح کے عمل سے انشاء اللہ امت کا درد اور غم کی دولت نصیب ہوگی جو خاتنم البنین ﷺ کی خاص وراثت ہے ۔ اس موقع پر دیہات کے غریب مسلمانوں کی اعانت خود بہ نفس نفیس کریں گے تو ایک طرف آپ کی محبت ان غرباء میں پیدا ہوگی تو دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ غربت کی وجہ سے ہماری نوجوان لڑکیاں غیروں کے حوالے ہو رہی ہیں تو دوسری طرف مسلمان قادیانی و عیسائی بن رہیں ہیں ۔ ان کے ایمان حفاظت کا سبب بنیں گے ۔ اس موقع پر کاسرلہ پہاڑ منڈل ارداپلی کے چھ قادیانی محمد یوسف خان شیخ جانی میاں شیخ مولانا شیخ قاسم شیخ لطیف ، شیخ رحمن مشرف بہ اسلام ہوگئے ۔ مولانا فلاحی نے مدرسہ مسیح العلوم للبنین و البنات میں کلمہ شہادت پڑہایا ۔ اس موقع پر اطراف و اکناف کے ائمہ کرام عوام کی کثیر تعداد شریک جلسہ ہوکر فتنہ قیادیانیت سے توبہ کرنے والوں کو مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT