Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / ذات پات و فرقہ واریت سے پاک نئے ہندوستان کی تعمیر پر زور

ذات پات و فرقہ واریت سے پاک نئے ہندوستان کی تعمیر پر زور

کرپشن اور غربت کے خاتمہ کیلئے بھی ملک کے عوام کو آگے آنے کی ضرورت ۔ سورت میں وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب

سورت 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عوام سے خواہش کی کہ وہ ایک ایسا نیا ہندوستان تعمیر کریں ذات پات ‘ فرقہ واریت اور کرپشن سے پاک ہو۔ وزیر اعظم یہاں لال بھائی کنٹراکٹر اسٹیڈیم پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ یہاں دوڑ برائے نئے ہندوستان کے تھیم سے ایک مراتھن کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ نریندر مودی نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ساری دنیا نے ہندوستان کی اہمیت کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی خامیوں اور نقائص کو دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو ایک ایسا ہندوستان تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جو ذات پات کے زۃر سے پاک ہو ۔ ایک ایسا ہندوستان ہونا چاہئے جو فرقہ وارانہ تنازعات سے پاک ہو ۔ ایک ایسے ہندوستان میں کرپشن کیلئے بھی کوئی جگہ نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے ہندوستان میں نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کیا جانا چاہئے ۔ خواتین کا اہتمام کیا جانا چاہئے

اور یہ ایسا ہندوستان ہونا چاہئے جو غربت سے اور گندگی سے پاک ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک حکومت یا انتظامیہ کے ذریعہ یا پھر سیاستدانوں کے ذریعہ نہیں بنایا جاسکتا ۔ ایک ملک کو شہریوں کی طاقت سے بنایا جاسکتا ہے ۔ اگر ہمارے تمام شہری ایک نیا ہندوستان تعمیر کرنے کی راہ میں آگے بڑھنے کا عزم کریں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی ۔

وزیر اعظم نے عوام سے کہا کہ وہ اس نشانہ کو 2022 تک پورا کرنے کیلئے کام کریں جب ملک اپنی آزادی کے 75 سال پورے کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے 1942 میں ہندوستان چھوڑدو تحریک کا آغاز کیا اور اس کے ٹھیک پانچ سال یعنی 1947 میں برطانوی حکمرانوں کو ہندوستان چھوڑنا پڑا ۔ آج ہمارے پاس بھی پانچ سال ہیں کہ ہم ایک نیا ہندوستان تعمیر کریں۔ ہم اس مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں اگر 125 کروڑ ہندوستانی اس بات کا عزم کرلیں کہ ہم رکیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم ایک نیا ہندوستان بنائیں گے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ایسا کرتے ہوئے ہم اپنے مجاہدین آزادی کو بہترین خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں۔ سورت کیس تائش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس طرح کی بڑی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے اس شہر نے ثابت کردیا ہے کہ عوام کے عزم اور حوصلے سے کسی بھی مقصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے خواہش کی کہ 31 اکٹوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر اتحاد کیلئے دوڑ کا اہتمام کریں اور 21 جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے ہے ۔ اس موقع پر سورت کو بھی ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر یوگا کا اہتمام کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT