Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ذاکر حسین ٹرسٹ کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد

ذاکر حسین ٹرسٹ کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد

فرخ آباد۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر تھاورچند گہلوٹ نے کہا ہیکہ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیرخارجہ سلمان خورشید اور ان کی شریک حیات کی طرف سے چلائے جانے والے ٹرسٹ میں مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کردی گئی ہیں۔ وزیرسماجی انصاف و اختیارات نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ جسمانی معذورین کیلئے کیمپوں کے انعقاد

فرخ آباد۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر تھاورچند گہلوٹ نے کہا ہیکہ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیرخارجہ سلمان خورشید اور ان کی شریک حیات کی طرف سے چلائے جانے والے ٹرسٹ میں مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کردی گئی ہیں۔ وزیرسماجی انصاف و اختیارات نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ جسمانی معذورین کیلئے کیمپوں کے انعقاد میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کی گئی ہیں۔ ضلعی عہدیداروں نے کہا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہیکہ بعض دستاویزات پر ان کی جعلی دستخطیں کی گئی تھیں۔ خاطی پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ الزام عائد کیا جارہا تھا کہ سلمان خورشید اور ان کی شریک حیات لوئیس خورشید کی طرف سے چلائے جانے والے ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ نے معذورین کی بہبود کیلئے حکومت سے رقومات حاصل کرنے کیلئے جعلی دستخطوں کا استعمال کیا تھا۔ سلمان خورشید اور ان کی شریک حیات نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT